سینیٹ انتخابات: الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت بڑھا دیا

ہفتہ 16 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ کے امیدواروں کی سہولت کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے وقت میں توسیع کردی ہے۔ امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس آج شام 6 بجے تک جمع کروا سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق امیدواروں کو کاغذات جمع کرانے کی مہلت شام 6 بجے تک بڑھا دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی آج شام 6 بجے تک جمع کرائے جاسکیں گے، کاغذات نامزدگی متعلقہ ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کروائے جاسکیں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن ہے۔

واضح رہے مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزگی جمع کرائے جا چکے ہیں تاہم الیکشن کمیشن نے وقت میں توسیع کردی ہے۔ جو لوگ جمع نہیں کرا سکے انکو آج شام 6 بجے کی مہلت دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp