پاکستان نے اماراتی بینکوں کو قرضہ لوٹا دیا، زرمبادلہ کے ذخائر 4.5 ارب ڈالر رہ گئے

ہفتہ 7 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے بینکوں کو قرضہ لوٹا دیا جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوگئے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.2 ارب ڈالر کی مزید کمی کے بعد 4.5 ارب ڈالر رہ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر ایک ماہ کی درآمدات سے بھی کم ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ایمرٹس بینک کو 60 کروڑ ڈالرز اور دبئی اسلامک کو 42 کروڑ ڈالر کا قرضہ واپس کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو جنیوا کانفرنس میں غیرملکی امداد کا سہارا درکار ہے، جنیوا کانفرنس میں1.5 ارب ڈالر کی فراہمی کی کوششیں کی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp