شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے شہید ہونے والے فوجی افسران اور جوانوں کی نمازہ جنازہ بنوں کینٹ میں ادا کر کے تدفین کے لیے اپنےآبائی علاقوں کی طرف روانہ کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
افواج پاکستان کے محکمہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں 16 مارچ 2024 کو دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے شہید ہونے والے لیفٹینٹ کرنل سید کاشف علی (سکنہ کراچی) ، کیپٹن محمد احمد بدر (سکنہ تلہ گنگ)، حوالدار صابر (سکنہ خیبر)، نائیک خورشید (سکنہ لکی مروت)، سپاہی ناصر (سکنہ پشاور)، سپاہی راجہ (سکنہ کوہاٹ)، اور سپاہی سجاد (سکنہ ایبٹ آباد) کی نماز جنازہ بنوں کینٹ میں ادا کر دی گئی ہے۔
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ شہداء کو ان کے آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا ، نماز جناہ میں جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل انجم ریاض سمیت بڑی تعداد میں عسکری اور سول حکام نے شرکت کی ، پاک فوج وطن عزیز کے دفاع کے لیے خون کے آخری قطرے تک اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتی رہے گی۔