اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے اقدامات: پاکستان کا جنرل اسمبلی میں قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم

ہفتہ 16 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے اقدامات کے عنوان سے قرارداد کی بھاری اکثریت سے منظوری کا خیرمقدم کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے اقدامات کے عنوان سے قرارداد کی بھاری اکثریت سے منظوری کا خیرمقدم کرتا ہے۔

یہ قرارداد اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی جانب سے جنرل اسمبلی کی قرارداد 76/254 کی پیروی کے طور پر پیش کی گئی تھی، جس میں15 مارچ کو اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنے کے عالمی دن کے طور پر مقررکیا گیا تھا۔

جنرل اسمبلی نے مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک، عداوت یا تشدد پر اکسانے کے واقعات کی مذمت کی ہے جو قرآن پاک کی بے حرمتی، مساجد، مقدس مقامات اور مزارات پر حملوں اور مذہبی عدم برداشت کی دیگر کارروائیوں، مسلمانوں کے خلاف منفی دقیانوسی سوچ، نفرت اور تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کا سبب بنتے ہیں۔

جنرل اسمبلی نے رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ مذہبی عدم رواداری، منفی دقیانوسی سوچ، نفرت، تشدد پر اکسانے اور مسلمانوں کے خلاف تشدد کی روک تھام کے لیے قانون سازی اور پالیسی اقدامات کریں۔

ترجمان نے کہاکہ پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی تعیناتی کے مطالبے کا خیرمقدم کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ تاریخی تقرری اپنی نوعیت کی پہلی تقرری ہوگی جو خاص طور پر اسلاموفوبیا کی لعنت کا مقابلہ کرنے کے لئے وقف ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ قرارداد ایک ایسے نازک وقت میں منظور کی گئی ہے جب اسلامو فوبیا میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کا اظہار دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک، تشدد اور اشتعال انگیزی کے بڑھتے ہوئے واقعات سے ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

استثنیٰ کسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ صدر و وزیراعظم کے عہدوں کا احترام ہے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ