افغانستان میں مسافر بس اور ایندھن سے بھرے ٹرک میں خوفناک تصادم، 21 افراد ہلاک

اتوار 17 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغانستان میں ایک مسافر بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور 38 زخمی  زخمی ہو گئے ہیں۔

افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند کے محکمہ اطلاعات کے سربراہ شیر محمد وحدت نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ قندھار، ہرات شاہراہ پر اتوار کو ایک مسافر بس، ایندھن سے بھرا ٹرک اور ایک موٹر سائیکل سوار آپس میں ٹکرا گئے،جس کے نتیجے میں  ٹرک میں بھرے ایندھن میں آگ بھڑک اُٹھی۔

مقامی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہلمند کے ضلع گیرشک میں گرد آلود سڑک پر ایک ٹینکر اور گاڑی کا ملبہ جل رہا ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ 21 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 38 کے قریب شدید زخمی ہیں، جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

افغانستان میں ٹریفک حادثات عام ہیں، جہاں کئی دہائیوں سے جاری جنگ کی وجہ سے ناقص انفراسٹرکچر میں اضافہ ہوا ہے جو 2021 میں غیر ملکی افواج کے انخلا اور طالبان حکومت کے بعد تا حال اسی حالت میں ہے۔ جنوبی صوبہ ہلمند، جو جنگ کے دوران طالبان کا مضبوط گڑھ مانا جاتا تھا وہاں سب سے شدید لڑائی دیکھی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp