آسکر ایوارڈز کی تقریب میں فلمی ستاروں نے سرخ بیج پہن کر کیا مطالبہ کیا؟

اتوار 17 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں آسکر ایوارڈز کی تقریب کے دوران ہالی ووڈ کے 380 سے زیادہ اداکاروں، فنکاروں، موسیقی کاروں نے سینے پر سرخ بیج پر غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیاہے۔ ایک کمپنی کی طرف سے ڈیزائن کیےگئے بیج پر ہاتھ بنا ہوا، جس پر ’ اسٹاپ وار‘ کا مطالبہ درج ہے۔

تقریب میں اداکار مارک رفالو اور کامیڈین رامی یوسف کے ساتھ موسیقار فنیاس او کونل اور بلی ایلش بھی سینے پر  بیج لگائے ہوئے تھے جب کہ تقریب کے باہر سیز فائر کا مطالبہ کرنے والے سینکڑوں مظاہرین نے ڈولبی تھیٹر کے ارد گرد جمع ہو احتجاج کیا اور سڑک کو بند کر دیا۔

غزہ میں جنگ بندی کے مطالبے کے لیے اس بیج کو آرٹسٹ فور سیز فائر نامی تنظیم نے ڈیزائن کیا تھا جس نے صدر بائیڈن سے جنگ بندی کے ساتھ ساتھ یرغمالیوں کی رہائی اور خطے میں انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کرنے کے لیے ایک خط بھی لکھا۔

اس خط پر 380 سے زیادہ اداکاروں، موسیقاروں اور فلم سازوں نے دستخط کیے ہیں۔ رفیلو اور اداکار ایبون موس بچرچ سمیت دستخط کنندگان اس سال دیگر تقریبات میں بھی غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔

اس تقریب میں فلسطینیوں کے حق میں بیج پہننے کے علاوہ سب سے اہم بات یہ تھی کہ ’ہولوکاسٹ‘ پر  بہترین بین الاقوامی فلم کا ایوارڈ جیتنے والے تاریخی ڈرامے ‘دی زون آف انٹرسٹ’ کے ہدایت کار جوناتھن گلیزر نے مشرق وسطیٰ میں تشدد کی پرزور مذمت کرتےہوئے جذباتی تقریر کی۔

جوناتھن گلینرر کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات پر غور و فکر کرنے اور ان کا سامنا کرنے کی ضرورت ہے نہ کہ یہ کہنا چاہیے کہ ’ دیکھو انہوں نے اُس وقت ہمارے ساتھ کیا کیا تھا بلکہ ہمیں دیکھنا چاہیے کہ ہم اِس وقت کیا کر رہے ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فلم دکھاتی ہے کہ غیر انسانی سلوک مستقبل میں بدترین صورت اختیار کرتا ہے، غزہ کی موجودہ صورت حال نے ہمارے تمام ماضی اور حال کو ایک نئی شکل دے دی ہے۔

جوناتھن گلیزر جو ایک یہودی ہیں، نے مزید کہا کہ اس وقت ہم یہاں ایسے لوگوں کے طور پر کھڑے ہیں جو اپنی یہودیت اور ہولوکاسٹ کو ایک قبضے کے طور پر ہائی جیک کیے جانے کی مخالفت کرتے ہیں جس کی وجہ سے بہت سے بے گناہ لوگوں کے لیے ایک خوفناک تنازع کھڑا ہوا، چاہے 7 اکتوبر کے بعد اس سے اسرائیل کے متاثرین ہوں یا غزہ پر جاری حملوں کے متاثرین ہوں۔

 مذاحیہ اسٹار رامی یوسف نے کہاکہ ’ ہم غزہ میں فوری ، مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ہم فلسطین کے عوام کے لیے امن اور دیرپا انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ میلو ماچاڈو گرینیئر اور سوان ارلاڈ کو بھی فلسطین کے جھنڈے والا بیج پہنے ہوئے دیکھا گیا۔

گزشتہ برس امریکی صدر جو بائیڈن کو ایک کھلا خط بھیجا گیا تھا جس پر آرٹسٹ فور سیسی فائر آرگنائزیشن کے ذریعے 400 سے زیادہ فنکاروں کے دستخط موجود تھے۔

تنظیم کی ویب سائٹ پر پڑھنے کے لیے دستیاب اس خط میں کہا گیا ہے کہ ہم امریکی صدر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ اور امریکی کانگریس غزہ اور اسرائیل میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی کا مطالبہ کریں اس سے قبل کہ ایک اور انسانی المیہ جنم لے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp