بابر اعظم نے فخر زمان کا بڑا ریکارڈ بچا لیا

پیر 18 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 9 ویں ایڈیشن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان بابراعظم 569 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ پی ایس ایل کے دوسرے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی کی ناکامی سے قطع نظر سابق کپتان نے 11 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا، مجموعی طور پر ایونٹ کی تاریخ میں کسی ایک ایڈیشن میں زیادہ رنز بنانے کے معاملے میں انھیں اس کاوش نے دوسرے نمبر پر بھی پہنچا دیا، فخر زمان 2022 میں 588 رنز جوڑ کر سرِفہرست ہیں۔

رواں ایڈیشن میں انفرادی بیٹنگ میں ملتان سلطانز کے کپتان اور قومی وکٹ کیپر بیٹرمحمد رضوان بھی اب تک 11 اننگز میں 381 رنز بنا کر دوسری پوزیشن پر ہیں۔ آج اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف فائنل میں ممکنہ طور پر اس میں اضافہ ممکن ہوگا۔

عثمان خان 6 مواقع ملنے پر 373 رنز بناکر تیسرے نمبر پرہیں، ریسی وان ڈیرڈوسن نے 7 اننگز میں 364 رنز اپنے نام درج کرائے ہیں، زلمی کے اوپنر صائم ایوب 11 اننگز میں 345 رنز بناکر ٹاپ 5 کے شریک بنے ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سری کے اے آئی فیچرز میں تاخیر، ایپل 25 کروڑ ڈالر میں شیئر ہولڈرز سے تصفیہ کرنے پر تیار

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 3000 پوائنٹس کا اضافہ

پیٹرول کی بچت کے لیے نیا اقدام، طلبہ اور سرکاری ملازمین کو خصوصی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں استحکام، ایک سال میں 6.5 ارب ڈالر کا اضافہ

پاکستان کو سستی ایل این جی فراہم کرنے کے لیے عالمی توانائی کمپنیوں کی دوڑ لگ گئی

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی