کرپشن الزامات: سابق نائب تحصیلدار نجف حمید جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

پیر 18 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی کی عدالت نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی، چکوال کے سابق نائب تحصیلدار نجف حمید کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا۔

سینیئر سول جج وقار حسین گوندل کی عدالت میں نجف حمید کو پیش کیا گیا۔ جہاں اینٹی کرپشن کی تفتیشی ٹیم نے استدعا کی کہ نجف حمید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے۔

عدالت نے تفتیشی ٹیم کی استدعا منظور کرتے ہوئے نجف حمید کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔ اور احکامات دیے کہ یکم اپریل کو دوبارہ انہیں عدالت میں پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ سابق نائب تحصیلدار چکوال نجف حمید کو اینٹی کرپشن سرکل راولپنڈی کی ٹیم نے آج گرفتار کیا۔

نجف حمید کو فروری 2023 میں کرپشن کے الزمات پر معطل کیا گیا تھا۔

اس کے بعد اینٹی کرپشن پنجاب نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو خط لکھا تھا کہ نجف حمید کے زیرملکیت جو زمینیں ہیں ان کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp