پنجاب میں مفت آٹا اسکیم : مبینہ بے ضابطگیوں اور کرپشن الزامات کی نیب انکوائری کا فیصلہ

ہفتہ 20 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیب نے پنجاب میں مفت آٹا اسکیم میں مبینہ بے ضابطگیوں اور کرپشن الزامات کی انکوائری کا فیصلہ کیا ہے۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ  نگران وزیراعلٰی پنجاب محسن نقوی نے اس معاملے پر تحقیقات کی درخواست کی تھی۔

خیال رہےکہ کچھ روز قبل نگران پنجاب حکومت نے مفت آٹا اسکیم کے آڈٹ کرانےکا اعلان کیا تھا۔ ایک بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ  آڈٹ کا فیصلہ ن لیگ کے بعض رہنماؤں کی جانب سے اسکیم پر الزامات اور  پروپیگنڈے کے بعد کیا ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھاکہ چیئرمین نیب کوبھی درخواست بھیجی ہےکہ پروگرام کی جانچ پڑتال کریں، آڈٹ میں کوئی بےضابطگی پائی گئی تو قانون اپنا راستہ خود اپنائےگا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے الزام لگایا تھا کہ حکومت کی مفت آٹا اسکیم میں 20 ارب روپے سے زائد کی کرپش ہوئی ہے۔ اپنے بیان پر سخت رد عمل کے بعد انہوں نے وضاحت کی تھی کہ ان کا اشارہ نظام میں موجود کرپشن کی شرح کے حساب سے تھا نہ کہ کس وزیر کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کا سب سے بڑا بوجھ افغان عوام اٹھانے لگے، کیا دونوں ملکوں میں پھر مذاکرات کا امکان ہے؟

بجٹ 27-2026: گزشتہ بجٹ کے مقابلے میں اس بار عوام کو کون سے ریلیف فراہم کیے جا سکتے ہیں؟

راولاکوٹ: کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ، 4 سیکیورٹی اہلکار شہید

مہاجرین کی نشستیں کشمیر کاز کی علامت، ختم کرنے کا مطالبہ کیوں؟ کالعدم ایکشن کمیٹی کے کردار پر سوالات اٹھنے لگے

قومی کرکٹ اکیڈمی کے ریڈ بال اور وائٹ بال کیمپس کا اعلان، 49 کھلاڑیوں کو طلب کرلیا گیا

ویڈیو

گلگت بلتستان الیکشن: شہری دشوار گزار راستوں کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے نکل پڑے

گلگت بلتستان: انتخابی نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان مقابلہ، پی ٹی آئی کو شکست

پھلوں کے بادشاہ کی آمد، خوشبو سے بازار مہک اٹھے

کالم / تجزیہ

فیض اور ایلس کا کتابوں سے اٹوٹ رشتہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ