واٹس ایپ پراپنا اوتار(avatar) کیسے بنائیں؟

منگل 19 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میٹا نے واٹس ایپ صارفین کے لیے اوتار فیچر لانچ کردیا ہے، اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین واٹس ایپ پر اوتار بنا سکتے ہیں، صارفین مینوئل طور پر یا تصویر لے کر اوتار بنا سکتے ہیں۔
اگر آپ اوتار کے بارے میں نہیں جانتے ہیں تو یہ بنیادی طور پر آپ کا ڈیجیٹل ورژن ہے۔ جسے آپ متنوع ہیئر اسٹائل، چہرے کی خصوصیات اور لباس کے اربوں مجموعوں سے بنا سکتے ہیں۔ WhatsApp پر، آپ اپنا ڈیجیٹل ورژن بنا سکتے ہیں اور اسے چیٹس یا پروفائل فوٹوز پر استعمال کر سکتے ہیں۔

اوتار بنانے کا طریقہ

صارفین آسانی سے چیٹ کے اندر اپنا ایک اوتار بنا سکتے ہیں، اس کے لیے واٹس ایپ سیٹنگز میں جانا ہوگا۔

واٹس ایپ سیٹنگز میں جاکر اوتار پر کلک کریں

کریٹ یور اوتار پر کلک کریں

جلد کا ٹون منتخب کریں اور نیکسٹ پر کلک کریں

،اپنے اوتار کی ظاہری شکل کو ذاتی بنائیں اب، آپ سے اپنے بالوں کا انداز منتخب کرنے کے لیے کہا جائے گا۔ ہیئر اسٹائل کو منتخب کرنے کے بعد، آپ کو اپنے اوتار کو ذاتی نوعیت دینے کے لیے بہت سے اختیارات ملیں گے، جیسے کہ آنکھوں کی شکل، بھنوں کی شکل اور رنگ، آبائشیں اور جسم کی قسم وغیرہ۔

ڈن پر کلک کریں، آپ کا اوتار تیار ہوگیا

تصویر کے ساتھ اوتار کیسے بنائیں بنائیں؟

تصویر لینے سے خود بخود ایک اوتار بنتا ہے، جسے صارفین اپنا ذاتی بنا سکتے ہیں۔

واٹس ایپ کی سیٹنگ پر کلک کریں۔

اوتار پر کلک کرکے اپنا اوتار بنائیں۔

کیمرے کو اجازت دیں پر کلک کریں۔

سکن ٹون پر کلک کرکے نیکسٹ پر کلک کریں اور دیے گئے اسکن کلرز میں سے اپنے پسندیدہ کلز پر کلک کریں۔

مزید ایڈٹ کریں پر کلک کریں یا ڈن پر کلک کر دیں، آپ کا اوتار تیار ہے۔

اوتار بنانے کے لیے آپ کو تمام پرسنلائزیشن آپشنز سے گزرنا ہوگا اور اس آپشن کو منتخب کریں جو آپ کی شخصیت کے مطابق ہو۔

یاد رہے کہ یہ فیچر زیادہ بہترطور پر استعمال کرنے کے لیے صارفین کو واٹس ایپ کا تازہ ترین ورژن استعمال کرنے کی ضرورت ہے، گوگل پلے اسٹور پر جائیں اور واٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کریں۔

واٹس ایپ پر اوتار بنانے کے لیے آئی فون صارفین بھی اوپر دیا گیا طریقہ استعمال کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp