مسافر کی جہاز میں خود کشی کی کوشش، ہنگامی لینڈنگ

منگل 19 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لندن جانے والی ایک پرواز کو اس وقت ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جب ایک مسافر نے جہاز میں خود کشی کی کوشش کی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ایوا ایئر بی آر 67 کی پرواز میں پیش آیا جو بنکاک سے لندن جا رہی تھی۔ ایئر لائن نے اس شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

ذرائع کے مطابق جب پرواز نے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر اترنا شروع کیا تو عملے کے ارکان نے محسوس کیا کہ ایک مسافر ابھی تک بیت الخلا کے اندر موجود ہے۔ چیک کرنے پرکیبن کریو نے متعلقہ شخص کو تشویشناک حالت میں پایا جسے چوٹیں بھی آئی تھیں۔

فلائٹ اٹینڈنٹ اور آن بورڈ ڈاکٹرز نے مسافر کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور لینڈنگ کے بعد اسپتال منتقل کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق طیارہ لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر مقررہ وقت سے 17 منٹ پہلے اترا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز ہے، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟