ملکی خود مختاری پر آنچ نہیں آنے دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی

منگل 19 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہم ملکی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے اور کسی بھی عمل کا فوری ردعمل دیں گے۔ پاکستان پر حملہ کرنے والوں کو انہی کی زبان میں جواب دیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو واپس جانا ہوگا، غیر ملکی مقیم افراد واپس جائیں، ویزے لے کر واپس آئیں۔ وزیراعظم کی ہدایت پر نیکٹا کو بحال کرنا ہے، اس کی آپریشنل کارکردگی کو بھی بڑھانا ہے۔

سینیٹ انتخابات میں نامزدگی کے حوالے سے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میں سیاسی جماعتوں اور دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے سینیٹ کے لیے مجھے نامزد کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردوں کے لیے کوئی نرمی نہیں، کوشش کریں گے ایف آئی اے میں اصلاحات لائیں، اپنے دونوں عہدوں پر 24گھنٹے کام کر رہا ہوں۔

محسن نقوی نے کہا کہ آزادی اظہار پر پابندی نہیں ہے لیکن اس کا غلط استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ کسی پر غلط الزام لگانے والوں کو فکس ہونا چاہیے۔ دنیا میں ہر جگہ سوشل میڈیا قوانین ہیں، حالیہ دنوں میں امریکا نے بھی ٹک ٹاک پر پابندی لگائی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وائٹ ہاؤس سے وراثت تک صحت کی خبروں کے بیچ ٹرمپ کو ’یاد‘ رکھے جانے کی فکر

آبنائے ہرمز پر خطرے کے بادل، امریکی بحری بیڑے کی آمد، ایران کا فضائی حدود بند کرنے کا اعلان

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

نئے صوبے کے قیام کے لیے دو تہائی اکثریت کی شرط ختم ہو سکتی ہے، اپوزیشن لیڈر سندھ علی خورشیدی

ویڈیو

آبنائے ہرمز پر خطرے کے بادل، امریکی بحری بیڑے کی آمد، ایران کا فضائی حدود بند کرنے کا اعلان

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟