پاکستان سول ایوی ایشن کو کمپیوٹر بیسڈ چیکنگ سوفٹ وئیر اور ٹریننگ پروگرام کا تحفہ کس نے دیا؟

منگل 19 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سول ایوی ایشن اور برطانوی محکمہ برائے ٹرانسپورٹ نے باہمی تعاون کا ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ برطانیہ نے پی سی اے اے کو ایوی ایشن سیکیورٹی اسکرینرز کے لیے کمپیوٹر بیسڈ چیکنگ سوفٹ وئیر اور ٹریننگ پروگرام کا تحفہ دیا ہے۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہونے والی مختصر تقریب میں محمد عبدالغفار فرسٹ سیکریٹری ایوی ایشن یوکے ہائی کمیشن اسلام آباد نے کمپیوٹرز ایئر کموڈور ریٹائرڈ شاہد قادر ڈائریکٹر ایوی ایشن سیکیورٹی کے حوالے کیے۔ اس موقع پر ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی سمیت ایوی ایشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معززین موجود تھے۔

فرسٹ سیکرٹری ایویشن یوکے ہائی کمیشن نے کہا کہ کمپیوٹر پر مبنی تھریٹ امیج ریکگنیشن ٹریننگ پروگرام اور اس کے ہارڈ ویئر کی دستیابی ‘آئیکیو’ شرائط کے عین مطابق ہے۔ (یو کے ڈی ایف ٹی) ایویشن سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان سول ایویشن کی کوششوں میں تعاون کرتا رہے گا۔

ان کا کہان تھا کہ حال ہی میں مکمل ہونے والے ‘آئیکیو’ فل سکیل آڈٹ میں شاندار کارکردگی پر پی سی اے اےکو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ کمپیوٹر پر مبنی سسٹم کے ذریعے ایئر لائنز، ASF، کارگو وغیرہ سمیت ایوی ایشن انڈسٹری کے اسکرینرز کی چیکنگ اور جانچ پڑتال کی جاسکے گی۔ سسٹم متعارف ہونے کے بعد پاکستان صف اول کی ایویشن سیکیورٹی فراہم کرنے والے ممالک میں شامل ہوجائے گا۔

مستقبل قریب میں (یو کے ڈی ایف ٹی) کا ادارہ پاکستان میں ایویشن سیکیورٹی انسپکٹرز کی ٹریننگ اور تربیت کا اہتمام کرے گا۔ کمپیوٹر پر مبنی سیکیورٹی اسکرینرز کی چیکنگ اور تربیتی پروگرام کی فراہمی برطانیہ اور پاکستان کے درمیان پائیدار شراکت کو اجاگر کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp