ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کوئٹہ نے چھاپہ مار کارروائیوں میں 2 ملزمان شکراللہ اور احمد حسین کو ہزارہ ٹاون کوئٹہ سے گرفتار کیا ہے۔ چھاپے کے دوران ملزمان سے ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔ ملزمان سے مجموعی طور پر 7000 امریکی ڈالر اور 22 لاکھ 37 ہزار سے زائد پاکستانی روپے برآمد ہوئے۔ ملزمان سے ہنڈی، حوالہ سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے قبضے سے حوالہ ہنڈی میں استعمال ہونے والے موبائل فون اور چیک بکس بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔ ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہیں کرسکے۔ ملزمان کو گرفتار کرکے تفیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ ڈائریکٹر بلوچستان زون عمران محمود کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔