کراچی، ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، کرنسی اور حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ملزم گرفتار

جمعہ 22 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے اینٹی کرپشن سرکل کراچی کی بڑی کارروائی ، حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث مبینہ ملزم  کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈائریکٹر کراچی زون زعیم اقبال شیخ کی ہدایت پر جمعہ کو ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل کراچی کی زیر نگرانی چھاپہ مار کارروائی عمل میں لائی گئی جس میں حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

بیان کے مطابق ملزم وقاص احمد کو آئی آئی چندریگر روڈ کراچی سے گرفتار کیا گیا، ملزم کے قبضے سے 10000 ریال اور موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا۔

ملزم کے موبائل فونز سے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور ہنڈی حوالہ سے متعلق پیغامات کی تفصیلات بھی حاصل کر لی گئیں، ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا، جس پر ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ، جب کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp