پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کا اختتام اسلام آباد یونائیٹڈ کی فتح کے ساتھ ہو گیا، انہوں نے یہ ایونٹ تیسری بار جیتا ہے۔
ایونٹ کے اختتام کے بعد پی ایس ایل ٹیم آف ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کو تیسری مرتبہ چیمپیئن بنوانے والے شاداب خان کو پاکستان سپر لیگ کی تمام ٹیموں سے منتخب کیے گئے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا بھی کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
پی ایس ایل 9 کی ٹیم میں ملتان سلطانز کے 5، اسلام آباد یونائیٹڈ کے 3، پشاور زلمی کے 2 اور کراچی کنگز کا ایک کھلاڑی شامل کیا گیا ہے۔ حیران کن طور پر ملتان سلطانز کو مسلسل تیسری مرتبہ فائنل میں پہنچانے والے محمد رضوان کو 12ویں کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
Presenting the team of the tournament 🤩✨
Read More ➡️ https://t.co/fUzf7D8QuG#HBLPSL9 I #KhulKeKhel pic.twitter.com/KDZzboNvID
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 19, 2024
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے مطابق اس ٹیم کا انتخاب ایک پینل نے کیا جس کی سربراہی عثمان واہلہ (ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ) کر رہے تھے اور اس کے آزاد ارکان میں کامنٹیٹر ڈینی موریسن، مارک بُچر، عروج ممتاز اور طارق سعید شامل تھے۔
پی ایس ایل 2024 ٹیم آف دی ٹورنامنٹ
پاکستان سپر لیگ کے 9ویں ایڈیشن کی ٹیم آف ٹورنامنٹ میں صائم ایوب، بابر اعظم، عثمان خان، شاداب خان، افتخار احمد، عماد وسیم، عرفان خان نیازی، کرس جورڈن، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، نسیم شاہ اور محمد رضوان شامل ہیں۔