سوڈان میں ہولناک قتلِ عام، سینکڑوں مریض اور شہری ہلاک

جمعرات 30 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوڈان کے مغربی علاقے دارفور کے شہر الفاشر میں نیم فوجی تنظیم ریپڈ سپورٹ فورسز یعنی آر ایس ایف نے قبضے کے بعد اسپتال سمیت متعدد مقامات پر درجنوں شہریوں کو ہلاک کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ، مقامی باشندوں اور امدادی اداروں کے مطابق، حملوں میں سینکڑوں مریض اور ان کے تیماردار مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:سوڈان خانہ جنگی: قحط، ہیضے اور ڈینگی سے لاتعداد اموات کا خدشہ

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم نے بتایا کہ سعودی میٹرنٹی اسپتال میں 460 مریض اور ان کے رشتہ دار ہلاک کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ادارہ ان ’ہولناک‘ واقعات پر سخت صدمے میں ہے۔ سوڈان ڈاکٹرز نیٹ ورک کے مطابق آر ایس ایف اہلکاروں نے اسپتال کے تمام افراد کو سفاکی سے قتل کیا۔

مقامی باشندوں نے بتایا کہ 2 سال سے جاری خانہ جنگی کے دوران آر ایس ایف نے دارفور میں فوج کے آخری مضبوط گڑھ پر قبضے کے بعد بڑے پیمانے پر مظالم ڈھائے ہیں۔

آر ایس ایف کے سربراہ جنرل محمد حمدان دقلو نے واقعات کے بعد پہلی بار بیان دیتے ہوئے تسلیم کیا کہ ان کی فورسز سے ’زیادتیوں‘ کا ارتکاب ہوا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: سوڈان کے علاقے دارفور میں لینڈ سلائیڈ سے ایک ہزار افراد ہلاک، ایک شخص زندہ بچ پایا

اقوام متحدہ کے مطابق الفاشر سے 35 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی کر چکے ہیں، جب کہ سینکڑوں زخمی اور متاثرین پڑوسی قصبے تویلہ پہنچے ہیں۔

امدادی کارکنوں کے مطابق آرایس ایف اہلکار گھروں میں گھس کر عورتوں، بچوں اور معذوروں پر فائرنگ کرتے رہے، بعض کو فرار کے دوران گولی ماری گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق آر ایس ایف جنگجوؤں نے گرفتار شدہ افراد پر تشدد کیا اور کم از کم 4 قیدیوں کو گولی مار دی۔

مزید پڑھیں: سوڈان میں 7 لاکھ بچے بدترین غذائی قلت کا شکار، دسیوں ہزار کے ہلاک ہونے کا خدشہ

ڈاکٹرز وِد آؤٹ بارڈرز کے مطابق تویلہ کے اسپتال میں بمباری اور فائرنگ سے زخمی متعدد بچے، یتیم اور کمزور حالت میں لائے گئے۔

ییل یونیورسٹی کے ہیومینیٹیرین ریسرچ لیب نے سیٹلائٹ تصاویر کی بنیاد پر تصدیق کی کہ الفاشر میں سعودی اسپتال اور دیگر مقامات پر قتل عام کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق آر ایس ایف نے اسپتالوں، طبی عملے اور امدادی کارکنوں کو نشانہ بنایا، جو جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ