امریکا: غاروں میں چالاک ریکون کا پیچھا، بدھو کتے کو جان کے لالے پڑگئے

منگل 19 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست الاباما کے غاروں میں ریکون کا پیچھا کرنا ایک کتے کو مہنگا پڑگیا جہاں وہ پھنس کر رہ گیا اور اسے نکالنے کے لیے ریسکیو رضاکاروں کو مدد کو پہنچنا پڑا۔

ریسکیو ٹیم نے میڈیا کو بتایا کہ اس کے ارکان نے غار میں پھنسے کتے کو بچانے میں کاؤنٹی پولیس اور محکمہ فائر بریگیڈ کی مدد کی۔

ٹیم نے کہا کہ ہم سے رابطہ کرنے سے پہلے کتے کو بچانے کی کوششیں کی گئی تھیں لیکن بدقسمتی سے وہ ناکام رہے تاہم شکر ہے کہ ریسکیو کی کوششوں میں کوئی زخمی نہیں ہوا اور ایک بار ہم وہاں جا کر خوفزدہ کتے کو بحفاظت نکالنے میں کامیاب ہو گئے۔

کوون ہاؤنڈ کو نارتھ الاباما سرچ ڈاگ ایسوسی ایشن کے ذریعے فراہم کردہ ہارنس کا استعمال کرتے ہوئے غار سے بحفاظت باہر لایا گیا۔

ریسکیو ٹیم نے فیس بک پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ جب کہ کتا تھوڑا سا گیلا اور بھوکا تھا اور اسے ٹھنڈ بھی لگ رہ ہی تھی۔ کتے کو اس کے مالک کے حوالے کردیا گیا۔

امدادی کارکنوں نے کہا کہ ان کا سامنا اس ریکون سے نہیں ہوا جس کا کتا پیچھا کر رہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ جب کہ ہم نے ریکون کو زیادہ تلاش نہیں کیا لیکن ہمیں یقین ہے کہ وہ ہماری مدد کی ضرورت کے بغیر خود کو وہاں سے نکالنے میں کامیاب ہو گیا ہوگا۔ بندر کی طرح چالاک یہ شمالی امریکی جانور ریکون غاروں کے معاملے میں کتوں سے زیادہ ماہر ہوتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی