سینیٹ انتخابات: سندھ سے ایم کیو ایم کے نجیب ہارون کے کاغذات نامزدگی کیوں مسترد ہوئے؟

بدھ 20 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیٹ انتخابات کے لیے سندھ سے جنرل، ٹیکنوکریٹ وعلماء، خواتین اور غیر مسلموں کی 12 نشستوں پر 35 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کرنے کے بعد ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے سندھ سے سینیٹ انتخابات کے لیے اہل امیدواروں کی فہرست  جاری کردی گئی ہے۔

فہرست کے مطابق 35 میں سے 34 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار نجیب ہارون کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے ہیں۔

ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق ایف بی آر رپورٹ میں نجیب ہارون کے ذمے ٹیکس واجبات ظاہر کیے گئے ہیں جبکہ نجیب ہارون ایک کمپنی کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے نجی بینک کے مقروض بھی ہیں، ان وجوہات کی بنا پر نجیب ہارون کے کاغذات مسترد کردیے گئے ہیں۔

کاغذات منظور ہونے والوں میں پیپلز پارٹی کے 17 امیدوار شامل ہیں جبکہ سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار بھی اہل امیدواروں کی فہرست میں شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 21 مارچ تک کاغذات کی منظوری  یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی جبکہ 25 مارچ تک اپیلوں  پر فیصلے سنائے جائیں گے، دوسری جانب 27 مارچ تک امیدوار سینیٹ انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کرسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp