وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ ایک انٹرویو کے دوران کہتی ہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ہیلی کاپٹر میں بیٹھنے کا کوئی شوق نہیں ہے۔ انہوں نے بچپن سے بہت ہیلی کاپٹر دیکھے ہیں۔ وہ ہیلی کاپٹر میں سفر کرتے کرتے یہاں تک پہنچی ہیں۔ وہ نہ تو اتنی ترسی ہوئی ہیں کہ ان کو ہیلی کاپٹر میں بیٹھنے کا شوق ہو اور نہ ان کی اکڑ کا مسئلہ ہے کہ وہ زمین پر چل نہیں سکتیں وہ ’ گراؤنڈ ٹو ارتھ‘ قسم کی خاتون ہیں۔ وہ زمین اور عام لوگوں کے درمیان رہنا پسند کرتی ہیں۔
عظمیٰ بخاری کے بیان پر صارفین کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے کہ انہوں نے اپنے تعلیمی کیرئیر میں آج تک ’گراؤنڈ ٹو ارتھ‘ کا محاورہ نہیں سنا۔ شاید عظمیٰ بخاری نے انگریزی زبان کا نیا محاورہ ایجاد کیا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ اب یہ ’گراؤنڈ ٹو ارتھ‘ کیا ہے؟ ہم نے ایم فل پی ایچ ڈی کر لی مگر آج تک یہ محاورہ ’گراونڈ ٹو ارتھ‘ نہیں سُنا۔ اگر کسی کی سمجھ میں آئے تو برائے مہربانی ہمیں بھی بتا دیں کہ آخر یہ ہے کیا۔
*اب یہ گراونڈ ٹو ارتھ کیا ہے؟ (Ground to Earth)* 🤔
ہم نے ایم فل پی ایچ ڈی کر لیا مگر آج تک یہ محاورہ "گراونڈ ٹو ارتھ" نہیں سُنا. اگر کسی کی سمجھ میں آئے تو برائے مہربانی ہمیں بھی بتا دیں.😝 pic.twitter.com/HaW0GsyHWg— سمیرا افضال (@MM_Hadia_777) March 19, 2024
ملیحہ ہاشمی لکھتی ہیں کہ عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مریم نواز ’گراؤنڈ ٹو ارتھ‘ خاتون ہیں اور واقعی 8 فروری کو عوام نے ان کے سیاسی طیارے کو ’گراؤنڈ ٹو ارتھ‘ ہی کر دیا ہے۔
"مریم نواز ایک Ground to Earth قسم کی خاتون ہیں" – عظمیٰ بخاری
واقعی 8 فروری کو GROUND to Earth ہی کر دیا ہے عوام نے ان کے سیاسی طیارے کو۔ 😂😂
@sideeffect1986 pic.twitter.com/CXszOoD5Dm
— Maleeha Hashmey (@MaleehaHashmey) March 19, 2024
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر سوال کیا کہ یہ گراؤنڈ ٹو ارتھ والا معاملہ کیا ہے؟
یہ گراؤنڈ ٹو ارتھ (ground to earth) والا کیا معاملہ ہے؟
— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) March 20, 2024
ایک صارف نے لکھا کہ یہ برائے نام پڑھے لکھے لوگ ہیں۔ رات کو انہوں نے رٹہ لگایا تھا لیکن صبح کیمرے کے سامنے وہ بھول گئیں کہ درست جملہ ڈاؤن ٹو ارتھ ہے۔
وہ رات کو راٹہ لگایا تھا پھر کیمرے کہ سامنے بچاری بھول گئی تھی کہہ ڈاؤن کو ارتھ ہوتا ہے 🤣🤣🤣
برائے نام پڑھے لکھے لوگ— ᗰᖇ 𝗧。𝗞 (@Tilal_khan_) March 20, 2024
اجالا رضا لکھتی ہیں کہ اگر میڈم کی ہسٹری میں فِکشن ہو سکتی ہے، جیوگرافی میں گرامر ہو سکتی ہے تو میڈم خود گراؤنڈ ٹو ارتھ کیوں نہیں ہو سکتیں۔
بھئی اگر میڈم کی ہسٹری میں فِکشن ہو سکتی ہے، جیوگرافی میں گرامر ہو سکتی ہے تو میڈم خود گراؤنڈ ٹو ارتھ کیوں نہیں ہو سکتی😀 pic.twitter.com/1rYOsjNBcM
— Ujii (@UjalaRaza_) March 19, 2024
ایک ایکس صارف لکھتے ہیں کہ ہم خود اس کی کھوج میں ہیں۔ اگر آپ کو کچھ پتہ چلے تو مہربانی کر کے ہمیں بھی بتائیے گا۔ ہمارے اندر اس کے متعلق بڑی سنسنی پیدا ہو چکی ہے۔
ہم خود اس کی کھوج میں ہیں۔ اگر آپ کو کچھ پتہ چلے تو مہربانی کر کے ہمیں بھی بتائیے گا۔ ہمارے اندر اس کے متعلق بڑی سنسنی پیدا ہو چکی ہے https://t.co/WUEocEeEiz
— ایک سوچ (@Fawadali34990) March 20, 2024
انعم شیخ نے طنزاً لکھا کہ مجھے گراؤنڈ ٹو ارتھ بےچینی ہو رہی ہے، پتا نہیں ملک کا کیا بنے گا۔
مجھے گراؤنڈ ٹو ارتھ بےچینی ہو رہی ہے ۔۔۔۔ پتا نہیں ملک کا کیا بنے گا
— Anum Sheikh (@iAnumSheikh) March 19, 2024