عید سے پہلے 9 چھٹیاں، طلبا و طالبات کی موجیں لگ گئیں

بدھ 20 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یونیورسٹی آف دی پنجاب نے موسم بہار کے باعث 9 دن کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

جامعہ پنجاب میں 1 اپریل سے 9 اپریل تک موسم بہار کی تعطیلات ہوں گی،اس عرصے کے دوران یونیورسٹی کے تمام شعبے بند رہیں گے۔

تاہم پنجاب یونیورسٹی کا انتظامی عملہ اس دوران بدستور اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتا رہے گا اور ان کو چھٹیاں نہیں ہوں گی۔

یاد رہے کہ پنجاب یونیورسٹی ہر سال طلبا اور فیکلٹی کے لیے موسم بہار کی چھٹی کا اعلان کرتی ہے تاکہ طلبا و طالبات کو تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے سے پہلے آرام کا وقت فراہم کیا جا سکے۔

 7 سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگری مل گئی

دوسری جانب پنجاب یونیورسٹی نے 7 سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں، پنجاب یونیورسٹی نے ثوبیہ مشتاق دختر مشتاق علی کو باٹنی، سونیا حنیف دختر محمد حنیف کو ریاضی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری دی ہے۔

سر بلند ولد سرفراز خان کو انٹر نیشنل ریلیشنز ، عائشہ خان دختر خالد محمود خان کو ریاضی ، شاہزیب خورشید ولد خورشید علی کو کامرس میں پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کی گئی ہیں۔

یونیورسٹی نے ثناء صفدر دختر سلطان صفدر کو زوالوجی اور بشریٰ محمود دختر محمود احمد مودی کو سوشیالوجی کے مضمون میں مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں آتشزدگی

زیتون کا تیل اور ہڈیوں کا سوپ: کیا سوشل میڈیا پر وائرل غذائیں واقعی مؤثر ہیں؟

اسلام آباد مسجد حملہ، بھارت کا اظہارِ افسوس

مکہ مکرمہ میں شہری ترقی کے حالیہ اقدامات نے معیار زندگی مزید بہتر بنادیا

اسلام آباد سانحہ، پی ٹی آئی کا وفاقی حکومت کی ناکامیوں پر استعفوں اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ

ویڈیو

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

لاہور میں بسنت کے تہوار پر تاریخی جشن

کالم / تجزیہ

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

مغربی تہذیب کا انہدام!