عوام رشوت مانگنے والے کا سر پھاڑ دیں، افسر شاہی سے تنگ آئی عوام کو یہ مشورہ دیا ہے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گںڈا پور نے، ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی رشوت مانگے تو غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کا سر پھاڑ دیں۔
ڈیرہ غازیخان میں تحریک انصاف کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین نے کہا ہے کہ رشوت لینے اور دینے والا دونوں جہنمی ہیں، نہ خود جہنمی بنیں نہ دوسروں کو بننے دیں، رشوت مانگنے والے کے سر پر اینٹ مار کر اس کے بیٹے سے کہو کہ آپ کے والد کو جہنم سے بچایا ہے۔
رشوت لینے اور دینے والے دونوں جہنمی ہیں، علی امین گنڈاپور نے عوام کو رشوت مانگنے والے سرکاری اہلکاروں کا سر پھاڑنے کی ہدایت کر دی pic.twitter.com/QtNGwGmRRW
— Khurrram Shahzad (@KhurramShahzPK) March 20, 2024
جذباتی تقریر کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ سرکاری اہلکار رشوت طلب کریں تو انہیں شکایت کرنے کے بجائے کہ فلاں رشوت کا تقاضا کررہا ہے خود غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کا سر پھاڑ دیں۔ ’اگر کوئی رشوت مانگے تو میرا نام لو اور سر پھاڑ دو، غیرت کرو۔‘