مقبول ترین ویب سیریز مرزا پور 3 کا اعلان ہوگیا

جمعرات 21 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اور بھارتی شائقین میں مقبول ترین ڈرامہ، کرائم اور ایکشن سے بھرپوراب تک کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی ویب سیریز مرزا پور 3 کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

ایمازون پرائم کے انسٹا گرام اکاؤنٹ کے مطابق ’مرزاپور 3‘ کی پہلی جھلک 19 مارچ کو ایک شاندار تقریب میں جاری کی گئی۔ تیسرے سیزن میں علی فضل، پنکج ترپاٹھی اور شویتا ترپاٹھی سمیت دیگر ستارے جلوہ گر ہوں گے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by prime video IN (@primevideoin)

ایکشن سے بھرپور یہ ویب سیریز پہلی مرتبہ 2018 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اپنی منفرد اسٹوری کے باعث پاکستان اور بھارت کی مقبول ترین ویب سیریز بن گئی۔ اس سے قبل اس کے دو سیزن آچکے ہیں جبکہ تیسرے سیزن کا شائقین کو گزشتہ 4 برس سے شدید انتظار تھا۔

سیزن 3 کی لانچنگ تقریب میں  گفتگو کرتے ہوئے اداکار علی فضل نے کہا کہ ’مرزا پور 3‘ اپنے ڈیبیو سیزن کی طرح جوہر برقرار رکھے گی، جہاں نئے کردار متعارف کروائے جائیں گے وہیں کچھ پرانے بچھڑجائیں گے۔

مرزاپور 3‘ کی شوٹنگ مہینوں پہلے مکمل ہوئی تھی۔ تب سے شائقین اس کی ریلیز کے اعلان کا انتظار کر رہے ہیں۔ سیریز کا پہلا سیزن 16 نومبر 2018 کو ریلیز ہوا تھا جس کے بعد اس نے بھرپور مقبولیت حاصل کی تھی جبکہ اس کا دوسرا سیزن اکتوبر 2020 میں آیا۔

مرزا پور کی پہلی جھلک دیکھنے کے بعد مداح اس سیریز کے ریلیز ہونے کی تاریخ کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان میں بدامنی کی وجہ صرف معاشی مسائل نہیں، پروپیگنڈے نے حقائق کو مسخ کیا

عمران خان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ایپسٹین کی موت کی وجہ خودکشی کے بجائے قتل ہے، پوسٹ مارٹم کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا دعویٰ

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟