وی ایکسکلوسیو: اگر عمران خان کو کچھ ہوا تو پورا خطہ متاثر ہوگا، بریگیڈیئر اعجاز شاہ

جمعرات 16 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیرِ داخلہ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما بریگیڈیئر اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ عمران کی سیکیورٹی ایک بڑا مسئلہ ہے اور اگر ان کو کچھ ہوتا ہے تو پورا خطہ اس سے متاثر ہوگا۔

‘وی نیوز’ کو دیے خصوصی انٹرویو میں اعجاز شاہ نے وزارتِِ داخلہ سے اپنی برطرفی کو سیکیورٹی وجوہات کے بجائے کوئی اور وجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی حفاظت ریاست کا فرض ہے۔

عمران خان کی قسمت اچھی تھی وہ بچ گئے

بریگیڈیئر اعجاز شاہ کے مطابق عمران خان کی حفاظت ریاست کا فرض ہے۔ وہ پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔ عمران خان پر پہلے ہی قاتلانہ حملہ ہوچکا ہے۔ وہ تو ان کی قسمت اچھی تھی کہ وہ بچ گئے۔ لیاقت علی خان کو قتل کردیا گیا، بے نظیر کو مارا دیا گیا اس لیے عمران خان کی سیکیورٹی ریاست کا فرض ہے۔

آرٹیکل 6 کے تحت جنرل باجوہ کا کورٹ مارشل

اعجاز شاہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آرٹیکل 6 کے تحت جنرل باجوہ کے کورٹ مارشل سے متعلق مطالبہ عمران خان نے کیا ہے لہٰذا اس کا جواب بھی انہی سے لیا جائے۔

ابھی نندن کی واپسی جذبہ خیر سگالی کے تحت ہوئی

ایک سوال کے جواب میں سابق وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو کسی ڈیل کے تحت واپس نہیں کیا گیا تھا۔ ہندوستان نے پاکستان کی فضائی حدود کو پار کرکے اپنا غصہ دکھایا تھا، جس پر پاکستانی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے بھرپور جواب دیا تھا۔

اعجاز شاہ کے مطابق عمران خان اور فورسز نے جذبہ خیر سگالی کے طور ابھی نندن کو واپس کیا تھا نہ کہ کسی ڈیل کے تحت ان کے پائلٹ کو واپس کیا گیا۔

خطے کی سیکیورٹی خطرے میں ہے

سابق وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ جب 9/11 کا واقع ہوا تو اس خطے کی سیکیورٹی کو شدید خطرات لاحق ہوگئے تھے۔ نیٹو ممالک نے یہ سمجھا کہ افغانستان باقی دنیا کو خراب کرے گا۔ افغانستان میں 10، 15 سال جنگ رہی ہے جس سے اس خطے کی صورتحال مزید خراب ہوگئی۔

اذان سے پہلے گولیوں کی آواز

افغانستان میں اس وقت جو بچہ پیدا ہوتا تھا اس نے اذان کی آواز تو بعد میں سنی پہلے گولیوں کی آواز سنی۔ افغانستان میں اگر صورتحال بہتر ہوجائے تو افغانستان سے زیادہ پاکستان کو فائدہ ہے۔

پاکستان نے امریکا کے کہنے پر جنگ لڑی

پاکستان کے حالات 1979ء میں اس وقت خراب ہوئے جب روس افغانستان میں آیا۔ مغربی ممالک نے سمجھا روس سمندروں کے راستے تلاش کررہا ہے اور پھر پاکستان نے امریکا کے کہنے پر پراکسی جنگ لڑی۔ اس وقت پہلی مرتبہ پاکستان کی سیکیورٹی کو خطرات لاحق ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بالی ووڈ میں فطری خوبصورتی کی واحد مثال کون؟ فرح خان کا چونکا دینے والا بیان

مہاراشٹر: نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کا طیارہ حادثے کا شکار، 5 افراد ہلاک

برطانیہ میں غربت کی انتہا: نئی تصویر سامنے آ گئی، بنگلہ دیشی اور پاکستانی کمیونٹیز سب سے زیادہ متاثر

ٹک ٹاک سوشل میڈیا ایڈکشن کیس میں تصفیہ، میٹا اور یوٹیوب کیخلاف تاریخی مقدمہ جاری

گیس سیکٹر پر بڑھتا دباؤ، انڈرگراؤنڈ گیس اسٹوریج منصوبے کی جانب پیشرفت

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟