کراچی، سوتیلے باپ نے کم سن بیٹی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

جمعرات 21 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے لانڈھی میں کم سن بچی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کا واقعہ پیش آیا ہے، سوتیلے باپ نے 8 سالہ بچی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی کورنگی حسن سردار نیازی کے مطابق گزشتہ ماہ 16 فروری کو کراچی کے علاقے کورنگی 36B میں سوتیلے باپ نے 8 سالہ بچی وانیہ کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی، آگ لگنے سے معصوم کا 25 فیصد جسم جھلس گیا تھا۔

حسن سردار نے بتایا ہے کہ بچی کی والدہ نے شوہر کے خوف کی وجہ سے پولیس سے معاملے کو چھپایا اور بچی وانیہ کا علاج کبھی سول اسپتال اور کبھی انڈس اسپتال سے کرواتی رہیں۔

سوتیلے باپ کے ظلم کی شکار وانیہ کی والدہ نے اب لانڈھی تھانے میں واقعے کا مقدمہ درج کروا دیا ہے، مقدمے کی ایف آئی آر کے متن میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ 2 سال قبل ان کی شادی طارق نامی شخص سے ہوٸی جس سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

’ سابقہ شوہر امجد سے میری ایک 8 سالہ بیٹی ہے جو میرے ساتھ رہتی ہے، 16 فروری کو بیٹی ٹیوشن سے گھر آٸی تو موجودہ شوہر طارق نے بیٹی کو مارنا پیٹنا شروع کردیا، بچی کو بچانے لگی تو شوہر نے غصے میں آ کر مجھے بھی مارا اور بیٹی پر پیٹرول چھڑک کر اس کو آگ لگا دی۔‘

مدعی نے بتایا ہے کہ وہ مشکل سے بچی کو بچا کر سول اسپتال لے گئیں اور وہاں سے اس کا علاج کروایا، اب شوہر ان کو بھی مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

ایس ایس پی لانڈھی کے مطابق واقعے کا مقدمہ خاتون کی مدعیت میں لانڈھی پولیس اسٹیشن میں درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے، ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ