پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ایم این شیروفضل مروت نے کہا ہے ایک بار پھر کہا ہے کہ مریم نواز نے انہیں انڈین جندال گروپ کے بندے کے ذریعے پروانے کا کنٹریکٹ دیا ہے۔
نجی ٹیلی ویژن کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مجھے بنوں سے پی ٹی آئی ایم این اے نسیم علی شاہ نے بتایا کہ انہیں (شیرافضل مروت) کو مروانے کے لیے ان کے خالہ زاد بھائی کو (جو پروفیشنل کلر ہے) کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
اس حوالے سے شیرافضل مروت نے ایم این اے نسیم علی شاہ کی جانب سے 4 میسجز سنانے کا ذکر کیا جس میں جندال گروپ کا بندہ اور ٹارگٹ کلر کے درمیان گفتگو ریکارڈ ہے۔
شیرافضل مروت کے دعوے کے مطابق ان میسجز میں تین مختلف قسطوں میں ایک لاکھ ڈالر ادائیگی اور اس کے بدلے انہیں (شیرافضل مروت) قتل کروانے کا ذکر ہے۔
شیرافضل مروت کے مطابق اس کے بعد انہوں نے ایف آئی اے سے رجوع کیا، اور انہیں یہ میسجز سنائے، جس کے بعد ہی ایف آئی نے ایم این اے نسیم علی شاہ کو بھی بلایا ، اب وہ ایف آئی اے میں اس معاملے پر ایف آئی آر درج کروائیں گے۔