ایئر چیف مارشل ہو یا کوئی جرنیل کسی کو توسیع دینا درست نہیں، شیر افضل مروت

منگل 19 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر نائب صدر شیر افضل مروت نے ایئر چیف مارشل کی توسیع پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ایئرچیف مارشل ہوں یا کوئی بھی جرنیل ہو ضرورت نہیں کہ آپ حاضر سروس کو توسیع دیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’کوئی شخص نظام کے لیے ناگزیر نہیں ہوتا۔ بہت سارے ناگزیر لوگ قبروں میں پڑے ہوئے ہیں۔ پوری دنیا میں ریٹائرڈ لوگ ہوتے ہیں لیکن پاکستان تو ریٹائرڈ لوگوں کے لیے زرخیز سرزمین بنتا جارہا ہے‘۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تاحال ایئر چیف مارشل کی توسیع سے متعلق کوئی پالیسی بیان نہیں آیا۔ شیر افضل مروت نے پہلی مرتبہ اس حوالے سے گفتگو کی ہے۔

مسلم لیگ ن اور ان کے دیگر ساتھی مل کر آئینی ترمیم کرنے جارہے ہیں

دوسری جانب شیر افضل مروت نے ججز کو توسیع دینے سے متعلق قانون سازی کے خدشے کا بھی اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اطلاعات یہ ہیں کہ مسلم لیگ ن اور ان کے دیگر ساتھی مل کر آئینی ترمیم کرنے جارہے ہیں اور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے ججز کی مدت ملازمت کی عمر کی حد میں دو سے تین سال میں توسیع کرنے والے ہیں۔

شیر افضل مروت کے مطابق پاکستان میں سرکاری ملازم 60  سال کی عمر میں ریٹائر ہوجاتے ہیں جبکہ ہائیکورٹ میں جج کی ریٹائرمنٹ 63 سال اور سپریم کورٹ میں 65 برس ہے یہ پہلے سے ہی ایک امتیازی قانون ہے اور اب ہائیکورٹ کے جج کی عمر 65 اور سپریم کورٹ میں 68 سال کرنا عدلیہ کے ساتھ ظلم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس قسم کی قانون سازی لائی گئی تو اس کے ہیچھے سیاسی مقاصد ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یہ ننھے پھول قوم کا مستقبل تھے، نواز شریف کا ٹیوشن سینٹر سانحہ میں 14 بچوں کی موت پر اظہار رنج و غم

آزاد کشمیر: عام انتخابات سے قبل سیاسی جوڑ توڑ، تنویر الیاس پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی

الیکشن کمیشن  نے خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم ہدایات جاری کردیں

کیا سجاد علی نے بھارتی ریئلٹی شو کو اپنے گانے کی اجازت دی تھی؟ حقیقت سامنے آگئی

پاکستان میں او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں