شاہد آفریدی کی ٹرولنگ سے کیوں روکا؟ شیر افضل مروت بھی زد میں آگئے

اتوار 24 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی ٹرولنگ پر پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت کو ان کی حمایت میں بیان دینا مہنگا پڑ گیا۔

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ٹرولز شاہد آفریدی کے ساتھ اب شیر افضل مروت کو بھی برا بھلا کہہ رہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیموں کو شاہد آفریدی سے متعلق اچھی باتیں کرنی چاہیئیں۔

انہوں نے کہاکہ میں شاہد آفریدی کے خلاف سوشل میڈیا مہم جھوٹی اور فضول ہونے کی تصدیق کرتا ہوں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے بھی شاہد آفریدی کے خلاف مہم پر اپنی سوشل میڈیا ٹیم سے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان اور شاہد آفریدی دونوں قوم کے ہیرو ہیں۔ شاہد آفریدی کی اپنی کوئی بھی رائے ہو سکتی ہے۔

اِدھر شیر افضل مروت کی جانب سے شاہد آفریدی کی حمایت میں بیان پر پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ اظہر مشوانی نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے شیر افضل مروت کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کا جملہ قابل مذمت ہے، اسے فوری ڈیلیٹ کریں۔

اظہر مشوانی نے شیر افضل مروت کو متبنہ کیاکہ پارٹی کی اندرونی باتوں کا جواب نہ دیا کریں۔

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ کی جانب سے جواب دینے کے بعد سوشل میڈیا ٹرولز نے شیر افضل مروت کو نشانے پر رکھا ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp