مودی کے سیاسی حریف وزیراعلیٰ دہلی اروند کیجریوال منی لانڈرنگ اور شراب پالیسی کیس میں گرفتار

جمعرات 21 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نریندر مودی کے سیاسی حریف دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو شراب پالیسی کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔

عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو نئی دہلی میں واقع ان کے گھر سے رفتار کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اروندکیجریوال پر منی لانڈرنگ کے علاوہ بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے شراب پالیسی میں دھوکہ دہی کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔

اروندکیجریوال کی گرفتاری انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سامنے پیش ہونے سے انکار کے نتیجے میں عمل میں آئی، انہیں آج اس کیس میں تفتیش کے لیے طلب کیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق اروندکیجریوال نے گرفتاری سے بچنے کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا تاہم عدالت نے ان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

بی جے پی کی قیادت عام آدمی پارٹی کو جڑ سے ختم کرنا چاہتی ہے

عام آدمی پارٹی کا کہنا ہےکہ کیجریوال پر الزامات کے پیچھے مودی کے سیاسی عزائم ہیں۔بی جے پی کی قیادت عام آدمی پارٹی سمیت دیگر پارٹیوں کو جڑ سے ختم کرنا چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں عام آدمی پارٹی سے تعلق رکھنے والے نئی دہلی کے سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سیسوڈیا اور راجیہ سبھا (ایوان بالا) کے رکن سنجےسنگھ بھی منی لانڈرنگ کیس میں پہلے ہی گرفتار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp