پشاور میں فلسطین کے حق اور اسرائیل کے خلاف مظاہروں کے دوران بین اقوامی فاسٹ فوڈ چین کی 2 برانچ کو زبردستی بند کرا دیا گیا۔
مزید پڑھیں
پشاور میں جمعرات کو افطاری کے بعد اسرائیل کے خلاف مظاہرے ہوئے جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
مظاہرین یونیورسٹی روڈ اور بورڈ بازار کے قریب واقع کے ایف سی کے سامنے جمع ہوئے اور احتجاج کیا اور ’اسرائیل مردہ باد‘ اور ’اسرائیل جو یار غدار ہے‘ کے نعرے لگائے۔
پولیس کے مطابق مظاہروں کے دوران دونوں برانچ میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
مظاہرین نے دونوں جگہوں پر فوسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کو تالا لگا کر بند کر دیا اور ساتھ اسرائیلی منصوعات کے بائیکاٹ کا بھی مطالبہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطین میں مظلوم اور بے گناہ مسلمانوں کا خون بہہ رہا ہے اور معصوم بچے، خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے جبکہ انسانیت کے علمبردار ممالک نہ صرف خاموش ہیں بلکہ اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں۔
مظاہرین نے تمام مسلمان ممالک سے ان ممالک کے ساتھ تمام تعلقات ختم کرنے اور ان کی منصوعات کے بائیکاٹ کا بھی مطالبہ کیا۔
مظاہروں کے دوران یونیورسٹی روڈ بند ہونے سے پر اس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے مردان میں بھی کے ایف سی کے سامنے احتجاج ہوا تھا اور ضلعی کونسل میں قراداد کی منظوری کے بعد مردان برانچ کو بھی بند کیا گیا تھا۔