پاکستان کے معروف ڈیجیٹل فنانشل سروسز پلیٹ فارم ایزی پیسہ اور یونی لیور کے سب سے بڑے فوڈ برانڈ کو نور نے ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں میں انقلاب لانے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
مزید پڑھیں
مل کر کام کرنے کے اقدامات کے لیے ویلیو چین کو جدید بنانے اور ہر ایک تک رسائی کو ممکن بنانے کی جاری کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا، اسے ڈیجیٹل ادائیگیوں میں سہولت ، رسائی اور کفایت شعاری کو بڑھانے کے لیے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے میں ایک اہم قدم کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔
ایزی پیسہ کے مضبوط ڈیجیٹل پیمنٹ پلیٹ فارم کو نور کے معروف برانڈ کے ساتھ ملا کر دونوں ادارے پاکستان بھر میں صارفین کو بے مثال سروسز فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
اس وقت یہ اقدام کراچی، لاہور، اسلام آباد اور فیصل آباد سمیت 14 شہروں کے 20 بازاروں میں کیا جا رہا ہے۔
اس شراکت داری کے ذریعے، دکانوں سے کنور چھوٹو کے 2 پیک خریدنے والے صارفین کو ایک دلچسپ وہیل آف فارچیون (ڈبلیو او ایف) گیم میں حصہ لینے کا موقع بھی ملے گا – جو پراڈکٹس کے نمونے لینے کے عمل کو ڈیجیٹل بنانے کی اجتماعی کوشش کا حصہ ہے۔
یہ صارفین کو خصوصی تحائف جیتنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے ، جس میں ایزی پیسہ ‘پیل اینڈ ون’ واؤچر کوڈ اور اضافی کو نور چھوٹو پیک شامل ہیں۔
ایزی پیسہ واؤچرز کا دعویٰ کرنے کے لیے صارفین کو ’پیل اینڈ ون‘ واؤچرز پر فراہم کردہ کیو آر کوڈ کو اسکین کرنا ہو گا۔ کیو آر کوڈ کو کامیابی سے اسکین کرنے پر صارفین کو ایزی پیسہ ایپ میں ری روٹ کیا جائے گا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہاں صارفین ڈیزائن کردہ نور برانڈڈ ماڈیول میں اپنا منفرد واؤچر کوڈ درج کریں گے۔ کامیابی کے بعد صارفین کو ایزی پیسہ اکاؤنٹ بیلنس میں 50 روپے ملیں گے۔
اس اقدام کی افادیت کے بارے میں قابل عمل بصیرت حاصل کرنے کے لیے ایزی پیسہ ایپ کے اندر صارفین کو ایک ڈیجیٹل کسٹمر فیڈ بیک فارم بھی تقسیم کیا جائے گا تاکہ پراڈکٹس اور سرگرمی کے بارے میں ریئل ٹائم فیڈ بیک اکٹھا کیا جاسکے۔