پاکستان ریلوے کا شمسی توانائی سے مدد لینے کا بڑا منصوبہ، بچت کتنی ہوگی؟

جمعہ 22 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ریلوے نے شمسی توانائی سے استفادہ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،جس سے محکمے کو سالانہ 1 ارب روپے کی بچت ہوگی۔

پاکستان ریلوے کے مطابق محکمے نے 100 مقامات کی نشاندہی کرکے شمسی توانائی کی طرف سفر کے لیے ایک اسٹریٹجک تبدیلی کا آغاز کیا ہے، یہ منصوبہ پاکستان ریلوے کے مالیاتی خسارے کو کم کرتے ہوئے آمدنی میں اضافہ کرنے کی ایک وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے۔

شناخت شدہ مقامات میں ریلوے ہاؤسنگ کالونیاں، اسپتال، دفاتر اور دیگر انفراسٹرکچر شامل ہیں، جہاں سولر پینل لگائے جائیں گے۔

دوسری جانب مالی سال 2022-23 میں 62.5 بلین روپے کی ریکارڈ آمدنی کے باوجود پاکستان ریلوے کے اخراجات اس کی آمدنی سے 7.42 بلین روپے زیادہ رہے۔

پاکستان ریلوے کا مجموعی خسارہ 48 ارب روپے ہے، جس میں سابقہ ملازمین کی پنشن کی ادائیگی کے لیے مختص 40 ارب روپے بھی شامل ہیں۔

محکمے کے موجودہ واجبات 24 ارب روپے ہیں، جن میں پنشن اور فلاح و بہبود کے فنڈز 20 ارب روپے ہیں، تنخواہوں اور پنشن پر ہونے والے اخراجات ریلوے کی کل آمدنی سے زیادہ ہیں۔

مالی سال 2023-24 کے لیے پاکستان ریلوے نے 80 ارب روپے کی آمدنی کا ہدف مقرر کیا ہے جو پچھلے سال کے اعداد و شمار سے 10 ارب روپے زیادہ ہیں۔

پاکستان ریلوے کو پچھلے مالی سال کے ریونیو میں آپریشنز سے 62.5 بلین روپے، زمین کے کرایے سے 3.2 بلین روپے اور اسکریپ کی فروخت سے 2 بلین روپے آمدنی ہوئی۔

اخراجات میں پنشن کے لیے 40.607 ارب روپے اور تنخواہوں پر 35.7 ارب روپے شامل ہیں۔

ریلوے نے نیسپاک کو مقررہ جگہوں پر سولر پینلز کی تنصیب کے لیے فزیبلٹی اسٹڈیز کے لیے کہا ہے۔

ریلوے کی رہائشی کالونیوں میں 26,660 میں سے 16,535 بجلی کے میٹر تقسیم کرنے والی کمپنیوں (Discos) اور کراچی الیکٹرک کو منتقل کیے جاچکے ہیں، جس سے 1.3 بلین روپے کی بچت ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد روسی حملے پر امریکا یوکرین میں کثیرالملکی فورس کی تعینانی کی حمایت کرے گا

لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی

مذاکرات موجودہ پارلیمنٹ کو ختم کرنے کے لیے ہوں گے، محمود اچکزئی، اسمبلیوں سے استعفوں کا بھی عندیہ

کراچی اوپن اسکواش: پہلا دن پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہا

آئی پی ایل سے نکالے گئے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

ویڈیو

ڈنکے کی چوٹ پر آپریشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیبرپختونخوا حکومت کو سخت جواب

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟