پہلی فلم میں ناکامی کے بعد بالی ووڈ چھوڑنے والی اداکارہ سب سے بڑی خاتون ایکشن اسٹار کیسے بنیں؟

جمعہ 22 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نامور بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی ہندوستانی سنیما کی تاریخ کی سب سے کامیاب اور قابل احترام اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں۔ تقریباً 3 دہائیوں پر محیط کیریئر میں اداکارہ نے کئی ہٹ فلمیں دی ہیں لیکن اس مقام تک پہنچنے کے لیے ان کا سفر آسان نہیں رہا، ایک وقت ایسا بھی آیا جب نامور اداکارہ نے فلموں میں کام کرنا بالکل چھوڑ دیا تھا اور بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔

رانی مکھرجی نے 18 سال کی عمر میں 1996 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘راجہ کی آئے گی بارات’ سے اپنا آغاز کیا، جس کی پیشکش انہیں تجربہ کار اسکرین رائٹر سلیم خان نے کی تھی۔اس فلم میں جہاں رانی مکھرجی کو بطور عصمت دری کی شکار اپنے ریپسٹ سے شادی کرنے پر مجبور کیا گیا تھا، وہیں یہ فلم باکس آفس پر ناکام رہی۔

فلم کی ناکامی پر رانی مکھر جی نے فلمیں چھوڑ دیں اور کالج واپس چلی گئیں، تاہم جب انہوں نے اپنی کزن کاجول کو اپنے کیرئیر میں کامیاب ہوتے دیکھا تو چند سال بعد بالی ووڈ میں واپس آنے پر مجبور ہوگئیں۔

رانی کی بلاک بسٹر واپسی اور شاندار کیریئر

1998 میں رانی مکھرجی نے دو بڑی ہٹ فلموں، غلام اور کچھ کچھ ہوتا ہے کے ساتھ واپسی کی۔ دونوں فلموں نے انہیں بالی ووڈ میں راج کرنے والے سپر اسٹارز عامر خان اور شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں وہ ایک محبت کی مثلث کا حصہ تھیں جس میں کاجول بھی شامل تھیں۔ بہت سے مبصرین نے محسوس کیا کہ رانی اپنے سینئر ساتھی اداکاروں سے شو چرانے میں کامیاب تھی۔

رانی مکھرجی نے ساتھیہ، چلتے چلتے، بنٹی اور ببلی، اور ہم تم جیسی کامیاب فلموں کے ساتھ خود کو بالی ووڈ میں نمبر ون معروف اداکارہ کے طور پر قائم رکھا،جبکہ بلیک اور یووا میں تنقیدی طور پر سراہی جانے والی پرفارمنس بھی دی۔

یہاں تک کہ 30 سال کی عمر میں ان کی شادی اور بیٹی کی پیدائش کے باعث انہوں نے بالی ووڈ سے عارضی طور پر وقفہ لیا، اس کے بعد بھی وہ تلاش اور ہچکی جیسی کامیاب فلموں کا حصہ تھیں۔

رانی مکھرجی ایکشن اسٹار کب بنیں؟

2014 میں رانی مکھرجی نے مردانی میں کام کیا، یہ ایک ایکشن فلم تھی جس میں اس نے ایک پولیس افسر کا کردار ادا کیا تھا۔ یہ فلم باکس آف پر ہٹ رہی، اس نے 50 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی اور اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی خواتین کے مرکزی کردار والی  ہندی فلموں میں سے ایک بن گئی۔

پانچ سال بعد اداکارہ نے مردانی 2 کے ساتھ اس کی پیروی کی۔ یہ فلم بھی کامیاب رہی اور 40 سال کی عمر میں باکس آفس پر رانی مکھرجی کے مقام و مرتبہ کو مستحکم رکھا۔
رانی مکھر جی کی آخری فلم مسز چیٹرجی ورسز ناروے بھی خاصی کامیاب رہی اور اس کو ان کے مداحوں نے خوب سراہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp