اسلام آباد:بچوں کی لڑائی خونریز تصادم میں بدل گئی، ایک ہی خاندان کے 3 افرادقتل

جمعہ 22 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق اور دیگر 5 زخمی ہو گئے ہیں۔ آئی سی سی پی او نے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد کیپٹل پولیس کے ترجمان کی جانب  سے جاری بیان کے مطابق جمعہ کو تھانہ سہالہ کے علاقہ میں بچوں کی لڑائی کے بعد ذاتی رنجش کی بنیاد پر دو گروپوں میں خونریز تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ دیگر 5 زخمی ہو گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق فریقین کے درمیان ذاتی رنجش چل رہی تھی اور یہی رنجش خونریز تصادم میں بدل گئی جس سے 3 افراد جاں بحق اور زخمی افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے واقع کا سختی سے نوٹس لے کر، فائرنگ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کا حکم دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان میں بدامنی کی وجہ صرف معاشی مسائل نہیں، پروپیگنڈے نے حقائق کو مسخ کیا

عمران خان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ایپسٹین کی موت کی وجہ خودکشی کے بجائے قتل ہے، پوسٹ مارٹم کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا دعویٰ

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟