عمران خان مخصوص سیاست سے الگ ہوں تو معاملہ ہی ختم ہو جائے، رانا ثنااللہ

ہفتہ 23 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما و سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی مخصوص سیاست سے الگ ہو جائیں تو معاملہ ہی ختم ہو جائے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہاکہ پی ٹی آئی اپنے بانی کے نظریہ پر چل رہی ہے جو کہتا ہے میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان ہمارا سیاسی وجود ختم کرنا چاہتے ہیں تو ہم کیسے انہیں تسلیم کرلیں۔

سابق وزیر داخلہ نے کہاکہ شہباز شریف کو اتحادی حکومت چلانے کا بہت تجربہ ہے، انہوں نے اپنی ٹیم بہت دانائی سے تشکیل دی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ محمد اورنگزیب کو وزیر خزانہ اور محسن نقوی کو وزیر داخلہ بنانے کا فیصلہ درست ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہاکہ نواز شریف کے خلاف اس وقت کوئی کیس نہیں وہ آزاد شہری ہیں۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف عمرہ کے لیے جائیں گے، اگر لندن میں کوئی چیک اپ کرانا ہوا تو وہاں بھی چلے جائیں گے لیکن مستقل طور پر پاکستان میں ہی رہیں گے۔

رانا ثنااللہ نے کہاکہ ہم عمران خان کو بے نقاب کریں گے، 9 مئی کے ملزمان کے خلاف جس طرح کارروائی ہونی چاہیے تھی نہیں ہوئی۔

انہوں نے مزید کہاکہ عمران خان کو سزاؤں سے نقصان نہیں ہوا بلکہ ہمدری حاصل ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مجھ سے جلنے والوں کی اپنی کوئی پہچان نہیں، دیدار کے الزامات پر ریشم کا سخت ردعمل

ماہرین کا گوگل پر زور: بچوں کے لیے یوٹیوب پر اے آئی ویڈیوز بند کریں

پاکستان کی لبنان میں اقوامِ متحدہ کے امن دستوں پر حملوں کی مذمت، جنگی جرم قرار

ٹرمپ کا ایران جنگ جاری رکھنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

بنگلہ دیش: بی این پی رہنما الیاس علی کے لاپتا ہونے کے معاملے میں نئے انکشافات، سابق حکومت پر سنگین الزامات

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟