بیرسٹر سیف کا بیان ’بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ ‘ والی مثال ہے، عظمیٰ بخاری

اتوار 24 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بیرسٹر سیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل حکام کے مطابق پرویز الٰہی واش روم میں گرے اور زخمی ہوئے، بیرسٹر سیف مریم نواز پر الزام لگانے سے قبل اڈیالہ جیل حکام کی رپورٹ پڑھ لیتے۔

اتوار کو بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پرویز الٰہی کے بیٹے کو باپ کی فکر نہیں بیرسٹر سیف ’بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ ‘ والا رول ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے بیرسٹر سیف کو مشورہ دیا کہ پرویز الہٰی کا علاج کرنے کے بجائے اپنے وزیراعلیٰ کا علاج کروائیں، جو افسران کو اینٹیں مارنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تانگہ پارٹی نے ہر اپنے جرم کا الزام مریم نواز پر لگانا وطیرا بنا لیا ہے، مریم نواز اتنی ’ویلی‘ نہیں کہ وہ تانگہ پارٹی کے ہر کارندے پر نظر رکھیں، مریم نواز اپنے صوبے کے عوام کی خدمت کے علاوہ اور کسی مخالف پر توجہ نہیں دے رہیں۔

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ علی اٰمین گنڈا پور ہو یا بیرسٹر سیف سب نے پانی پی ٹی ائی کا جھوٹا کھایا ہے، اپنے لیڈر کی طرح الزام برائے الزام کی سیاست ہی ان کا مشغلہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp