ثنا جاوید کی سالگرہ، شعیب ملک کو مبارکباد دینا بھی مہنگا پڑ گیا

پیر 25 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنی اہلیہ اور اداکارہ ثنا جاوید کو ان کی سالگرہ کے موقع پر بارکباد دی ہے اور ان کے ساتھ اپنی 3 تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، تاہم پاکستانی اور بھارتی صارفین کی جانب سے ان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

شعیب ملک نے ثنا کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا، ’ہیپی برتھ ڈے ثنا شعیب ملک‘ اور محبت کا اظہار کرنے کے لیے 3 مختلف ایموجیز بھی بنائے۔

ثنا جاوید نے شعیب ملک کی پوسٹ پر پیار بھرا ردعمل دیا اور کمنٹ سیکشن میں لکھا، ’میرا دل‘۔

ان تصویروں میں شعیب ملک نے سیاہ شرٹ جبکہ ثنا جاوید نے آسمانی و سفید پرنٹڈ سلیولیس شرٹ پہنی ہوئی ہے۔ ان دونوں کے سامنے میز پر ایک گلدستہ رکھا بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik)

اپنی اہلیہ کی سالگرہ کے موقع پر شعیب ملک کی جانب سے کی گئی اس پیار بھری پوسٹ کو پاکستان اور بھارتی میں سوشل میڈیا صارفین شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

صارف ویرات دی کنگ آف کرکٹ نے اپنے کمنٹ میں لکھا، ’بھائی کو دونوں ملکوں سے نفرت مل رہی ہے۔‘

ایک اور صارف نے لکھا، ’سرحدیں ہمیں جدا کرتی ہیں مگر ہم شعیب کو گالی دینے کے لیے متحد ہیں۔‘

صارف زنیرہ اکبر نے لکھا، ’ثانیہ مرزا اس (ثنا جاوید) سے بہت بہتر تھی۔‘

واضح رہے کہ شعیب ملک نے اپنی پہلی اہلیہ اور معروف بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو طلاق دینے کے بعد رواں برس 20 جنوری کو ثنا جاوید سے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا۔ ان کی شادی کو 2 ماہ گزر چکے ہیں مگر اس کے باوجود سوشل میڈیا صارفین ان دونوں کو مسلسل شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈونلڈ ٹرمپ نے بارک اوباما سے متعلق شیئر کی گئی اپنی توہین آمیز ویڈیو کی خود ہی مذمت کردی

جماعتِ اسلامی کے امیر کی بی این پی چیئرمین کو براہِ راست عوامی مباحثے کی دعوت

ٹرمپ کا اوباما خاندان کے خلاف نسل پرستانہ پوسٹ پر معافی سے انکار

ٹی20 ورلڈکپ: نیدرلینڈز کی ایک وکٹ کے نقصان پر پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

پی ایس ایل 11 میں سب سے مہنگا سائن ہونے والا کم عمر ترین کھلاڑی کون ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

لاہور میں بسنت کے تہوار پر تاریخی جشن

کالم / تجزیہ

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

مغربی تہذیب کا انہدام!