معروف اداکارہ  نے کرلی غیرملکی بوائے فرینڈ  سے خاموشی سے شادی

پیر 25 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ میں اپنے کرداروں کی وجہ سے شہر ت پانے والی  تاپسی پانو  بھی آخر کار پیا گھر سدھار گئیں۔ اداکارہ گزشتہ کئی دنوں سے اپنے دیرینہ بوائے فرینڈ میتھیاس بو کے ساتھ شادی کی خبروں کی وجہ سے سرخیوں میں تھیں۔ گزشتہ 10 سالوں سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے تھے  اوریہ جوڑا مارچ کے مہینے میں شادی کرنے والا تھا  لیکن کسی کو حتمی تاریخ کا پتہ نہیں تھا۔ اب اچانک میڈیا میں خبریں آئیں کہ  تاپسی پانو اور میتھیاس بو میاں بیوی بن چکے ہیں۔

یہ جوڑا بالی ووڈ کے پسندیدہ ویڈنگ  ڈیسٹی نیشن ادے پور میں شادی کے بندھن میں بندھا۔ اداکارہ تاپسی پانو اور سابق اولمپک میڈلسٹ میتھیاس بو نے خاندان اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں شادی کی۔ ذرائع نے انکشاف کیا کہ شادی ادے پور میں ہوئی تھی اور یہ کافی ذاتی پروگرام تھا۔

شادی سے پہلے کی تقریبات 20 مارچ کو شروع ہوئی تھیں۔ یہ جوڑا اپنی شادی میں میڈیا کی توجہ نہیں چاہتا تھا۔ یہ دونوں ان لوگوں میں شامل ہیں جو میڈیا اور لائم لائٹ سے دور رہتے ہیں۔ بالی ووڈ کے مشہور چہروں نے بھی تاپسی پنو کی شادی میں شرکت نہیں کی۔ اداکارہ نے انڈسٹری سے صرف اپنے قریبی دوستوں انوراگ کشیپ اور کنیکا ڈھلوں کو مدعو کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟