’آپ پیچھے ہوجائیں آپ کو پیار ہوجائے گا‘، وسیم بادامی کا اقرارالحسن پر طنز، ویڈیو وائرل

پیر 25 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقرار الحسن حالیہ دنوں میں وسیم بادامی کے ساتھ نجی ٹی وی اے آر وائی پر رمضان ٹرانسمیشن میں مصروف ہیں جہاں سحر و افطار میں مختلف سیگمنٹس ہوتے ہیں جس میں سے ایک سیگمنٹ کھانے پکانے کا بھی ہے جہاں شیف کھانے کی نئی ترکیبں بتاتی نظر آتی ہیں۔

رمضان ٹرانسمیشن میں کھانا پکانے کے دوران شیف کہتی ہیں کہ اگر آپ گوبھی منچورین کھائیں گے تو آپ کو کھانے سے پیار ہو جائے گا، اس پر وسیم بادامی ساتھ کھڑے ہوئے اقرارالحسن کوطنزاً کہتے ہیں کہ آپ کو تو پیار ہو ہی جائے گا آپ جائیں یہاں میں دیکھ لوں گا۔

خیال رہے کہ اقرار الحسن نے پہلی شادی 2006 میں نیوز اینکر قرۃ العین سے کی تھی، جن سے انہیں ایک بیٹا بھی ہے۔ اقرار الحسن نے 2012 میں فرح اقرار سے دوسری شادی کی تھی، تاہم اس شادی کی تصدیق 5 سال بعد کی تھی۔

ان کی تیسری شادی نیوز کاسٹر عروسہ خان سے ہوئی ہے۔ اقرار الحسن کی تیسری شادی کی تصدیق ان کی تیسری اہلیہ عروسہ خان کے انسٹا اکاؤنٹ پر ہونے والے سوالات و جوابات کے سیشن کے دوران سامنے آئی تھی۔

صحافی و اینکر اقرار الحسن نے حال ہی میں اپنی پہلی اہلیہ قرۃ العین کیساتھ ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور کھل کر اپنی پروفیشنل و نجی زندگی کے حوالے سے گفتگو کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ ماں باپ اور بیٹے پہلاج کے بعد کسی سے محبت کرتے ہیں تو وہ ان کی پہلی اہلیہ قرۃ العین ہیں۔

یہ بھی کہا کہ آج میں یہ بات اس لیے نہیں کر رہا کہ یہ میرے سامنے بیٹھی ہیں بلکہ مجھے ان سے محبت سب سے زیادہ اس لیے بھی ہے کیو نکہ یہ میری پہلی محبت ہیں۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp