لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کو اتوار کا جلسہ کرنے سے روک دیا

جمعرات 16 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کو اتوار کے روز مینار پاکستان پر جلسہ کرنے سے روک دیا۔

آج صبح لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس طارق سلیم شیخ کی عدالت میں حماد اظہر کی دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف درخواست کی  سماعت ہوئی۔

زمان پارک میں پولیس آپریشن کےخلاف درخواست پرسماعت کے دوران جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیے کہ اگر جلسہ کرنا ہے تو 15دن پہلے پلان کریں ۔ خدا کا واسطہ ہے قوم کی زندگی کو  چلنے دیں،  آپ کی اتوار کو ریلی نہیں ہوگی۔ کوئی شادی بھی کرتا ہے تو پہلے پلان کرتا ہے۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف نے اتوار  (19 مارچ) کو  مینار پاکستان پرجلسے کا اعلان کر رکھا تھا اور اس حوالے سے انتظامیہ کو درخواست دے رکھی تھی۔ اعلان کے مطابق یہ جلسہ پی ایس ایل میچ کی وجہ سے دن 2 بجے منعقد ہونا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم طارق رحمان کا بنگلہ دیش میں بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت پر زور

شمالی کوریا نے 10 سے زیادہ بیلسٹک میزائل سمندر میں داغ دیے

الیکٹرک گاڑیوں کی فہرست میں نورا ای وی کا اضافہ، قیمت کیا ہے؟

آسٹریلوی تاجر چینی جاسوسوں کو معلومات دینے کے جرم میں قصوروار قرار

دبئی میں سائبر قوانین سخت، حملوں کی ویڈیو بنانے پر برطانوی سیاح سمیت متعدد افراد گرفتار

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے