وادی نیلم میں بہادر ننھی بچی کا ریسکیو آپریشن سوشل میڈیا پر وائرل

پیر 25 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 آزادکشمیر کے ضلع نیلم میں ایک چھوٹی بچی نے وہ کر دکھایا جسے دیکھ کر بڑوں کا بھی پسینہ نکل جائے، چھوٹی سی بچی نے مشکل ترین ریسکیو آپریشن کر کے بکری کے بچے کو دریا کی موجوں کی نذر ہونے سے بچا لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’فیس بک‘ پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ خطرناک چٹانوں اور پہاڑوں سے ڈھکے آزاد کشمیر کے خوبصورت ضلع نیلم میں ایک چھوٹی سی بچی نے کیسے جان پر کھیل کر عین دریائے نیلم کے کنارے پر پھنسے بکری کے بچے کو بچا لیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید رنگ کا بکری کا ایک چھوٹا سا بچہ دریائے نیلم کے اوپری کنارے پر ایک ایسے مقام پر بے بسی کی حالت میں پھنسا ہوا ہے جہاں پر کسی کا پہنچنا ممکن نہیں، تاہم ویڈیو میں ایک چھوٹی بچی نے رسے سے لٹک کر کئی فٹ کی گہرئی پر پہنچ کر جان کی پرواہ کیے بغیر بکری کے بچے کو کامیابی سے ریسکیو کیا۔

فیس بک پر بچی کی بہادی اور نڈر ہونے کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ چھوٹی سی بچی کی ہمت، بہادری اور جرات کو سلام، اس ویڈیو کو اب تک 34 ہزار سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp