خیبرپختونخوا: سنہ 2024 ترچ میر چوٹی کے سال کے طور پرمنانے کا فیصلہ

جمعرات 28 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا حکومت نے سال 2024-25 کو صوبے کی کی بلند ترین چوٹی ترچ میر کے سال کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بات وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب نے پشاورمیں جمعرات کو سیاحتی اسٹیک ہولڈرز وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔

اجلاس میں سیاحت سے منسلک اسٹیک ہولڈرز نے مشیر سیاحت کو اپنے مسائل پیش کیے۔

کوہ پیمائی کی رائلٹی، ٹریکنگ فیس معاف کرنے کا اعلان

اس موقع پر سال 2024-25 کے لیے کوہ پیمائی کی رائلٹی اور ٹریکنگ فیس معاف کرنے کا اعلان کیا گیا۔

مشیر سیاحت زاہد چن زیب نے کہا کہ ترچ میر پہاڑ کو خیبرپختونخوا کے سیاحتی عنوان کے طور پر تصور کیا جائے گا۔

ترچ میر چوٹی سر کرنے کے لیے مختلف بین الاقوامی کوہ پیماؤں کو مدعو کیا جائے گا۔

مشیر سیاحت نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

’حکومت سیاحت کے فروغ کے پروگرامز کو بھی سپورٹ کرے گی‘

زاہد چن زیب نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز سیاحت کے فروغ کے لیے مختلف پروگرام ترتیب دیں ہم سپورٹ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیاحوں کے این او سی کے مسئلے کو متعلقہ حکام کے ساتھ ملاقات کے بعد جلد حل کردیا جائے گا۔

’ٹورازم پولیس کی اپ گریڈیشین ہوگی‘

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا ٹورازم پولیس کو فرسٹ ایڈ بکس کے ساتھ اپ گریڈ کرکے مزید ٹریننگ کرائیں گے۔

مشیر سیاحت نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ سیاحتی مقامات پر تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا اور سیاحتی مقامات کو جانے والی سڑکوں کی حالت زار بہتر بنائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp