کراچی سے 2 خصوصی عید ٹرینیں کب چلیں گی؟

منگل 26 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے موقع پر عوام الناس کی سہولت کے لیے کراچی سے 2 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان ریلوے کے مطابق، کراچی سے پہلی ٹرین 7 اپریل کو شام 6 بجے پشاور کے لیے روانہ ہوگی۔ یہ ٹرین حیدر آباد، ٹنڈو آدم، نواب شاہ، روہڑی، خانپور، بہاولپور، ملتان کینٹ، خانیوال، شورکوٹ کینٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرہ، فیصل آباد، سانگلہ ہل، حافظ آباد، وزیر آباد، لالہ موسیٰ، جہلم، راولپنڈی، ٹیکسلا کینٹ، اٹک سٹی، نوشہرہ اور پھر پشاور سٹی سے ہوتے ہوئے 8 اپریل کو رات ایک بجکر 15 منٹ پر پشاور کینٹ پہنچے گی۔

دوسری اسپیشل ٹرین کراچی اور لاہور کے درمیان 8 اپریل کو رات 8 بج کر 15 منٹ پر چلے گی، یہ ٹرین کراچی کینٹ، لانڈھی، حیدرآباد، ٹنڈو آدم، نواب شاہ، روہڑی، صادق آباد، رحیم یار خان، خانپور، بہاولپور، ملتان کینٹ، خانیوال، میاں چنوں، چیچا وطنی، ساہیوال، یوسف والا، اوکاڑہ، پتوکی، رائیونڈ اور کوٹ لکھپت سے ہوتے ہوئے 9 اپریل کو شام 5 بج کر 55 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔

پہلی خصوصی ٹرین 17 کوچز پر مشتمل ہوگی، جس میں 1046 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی، جبکہ دوسری خصوصی عید ٹرین 18 کوچز پر مشتمل ہوگی، جس میں 2 بزنس اور 2 اسٹینڈرڈ کلاس کوچز ہیں، بقیہ بوگیاں اکانومی کلاس کی ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محترمہ بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی، گڑھی خدا بخش میں بھٹو اور زرداری خاندان کی حاضری

حکومت سیاسی و ادارہ جاتی اصلاحات پر آمادہ، 8 فروری کے انتخابات پر کوئی بات نہیں

 شدید برفانی طوفان: امریکا میں ہزاروں پروازیں منسوخ، زمینی سفر بھی درہم برہم

پی آئی اے اصلاحات پر الزامات، حکومتی مؤقف سامنے آ گیا

مختصر ٹیسٹ میچز کاروبار کے لیے نقصان دہ، کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او کا انتباہ

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی