پاکستانیوں کو ’چیٹ جی پی ٹی‘ کے رشتہ کی تلاش

جمعرات 16 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیٹ جی پی ٹی نے بہت ہی کم عرصے میں ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔ یہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے حقیقت کی دنیا میں رنگ بھرتی نظرآتی ہے ۔اورایک ایسا ٹول ہے جو ایسا مواد لکھ سکتا ہے جو انسانی تحریر سے ملتا جلتا ہو۔

سوشل میڈیا پرپاکستانی گلوکار شہزاد رائے نے ایک ٹوئیٹ کی کہ چیٹ جی پی ٹی نے سارے امتحانات پاس کر لیے ہیں اب اس کا رشتہ ڈھونڈو، اس سے ایک دلچسپ بحث کا آغاز ہو گیا۔

 

شہزاد رائے کی ٹویٹ پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے، کسی نے کہا کہ ابھی ان کی شادی کی عمر نہیں ہوئی کیونکہ گول روٹی نہیں بنانی آتی تو کسی نے معاشرے کی فرسودہ روایات کو طنز کا نشانہ بنایا ۔ اسی حوالے سے ایک صارف نے لکھا کہ نہ اس کا رنگ گورا ہے نہ قد مناسب، رشتہ ڈھونڈنے میں مسائل ہوں گے۔

شادی کے لیے نوکری اور اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کی شرط کو بنیاد بناتے ہوئے ایک صارف نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے سوال پوچھا کہ یہ چیٹ جی پی ٹی نوکری کرتا ہے یا اس کا اپنا بزنس ہے ؟

گفتگو مزید آگے بڑھی تو صارفین کی رگ ظرافت بھی پھڑک اٹھی اور چیٹ جی پی ٹی کے بارے میں دلچسپ انکشافات ہوئے ، اسی حوالے سے رائو عبد الحسن نامی صارف نے لکھا کہ چیٹ جی پی ٹی کی تو پہلےہی سرچ انجن ’بنگ‘ سے منگنی ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ مصنوعی ذہانت پر تحقیق کرنے والی کمپنی ’اوپن اے آئی‘ کی جانب سے نومبر کے اواخر میں چیٹ جی پی ٹی کے نام سے ایک چیٹ باٹ لانچ کیا گیا تھا جسے ایک ہفتے کے اندر 10 لاکھ سے زیادہ صارفین نے استعمال کرنا شروع کر دیا تھا۔چیٹ جی پی ٹی سے اگر آپ کوئی بھی سوال پوچھیں تو یہ آپ کو اس حوالے سے ایک مفصل اور بہتر جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ چیٹ جی پی ٹی نے دنیا بھر میں میڈیکل اور پروفیشنل امتحانات بھی کامیابی سے پاس کرلیے ہیں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ویڈیو

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟