موٹر سائیکل واش کرائی تو ایم ٹیگ اتر گیا، اب اس کا کیا حل ہے؟ شہری کی شکایت

پیر 9 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لازمی قرار دیے جانے کے فیصلے کے بعد شہریوں کو پہلے ہی حصول میں مشکلات کا سامنا تھا، تاہم اب سوشل میڈیا پر موٹرسائیکل دھلوانے کے دوران ایم ٹیگ اترنے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔

ایک صارف نے اپنی موٹرسائیکل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ واش کے بعد ایم ٹیگ اتر گیا 250 روپے بھی دیے ہوئے ہیں اب اس کا کیا حل ہے؟

سوشل میڈیا صارفین اس پر مختلف تبصرے کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ثاقب بشیر نے کہا کہ اس کا حل ڈی سی اسلام آباد، ایکسائز اور اسلام آباد پولیس بتائے گی جنہوں نے ایسے معاملات کو دیکھے بغیر ہی سب کچھ شروع کر دیا۔

ریاض الحق نے کہا کہ امید ہے ایم ٹیگ والے دوبارہ لگا کر دے دیں گے۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے مشورہ دیا کہ ٹرانسپیرنٹ ٹیپ لے کر اس کے نیچے ایم ٹیگ رکھیں اور لگائیں۔

ایک صارف نے طنزاً لکھا کہ آپ نے موٹر سائیکل واش کیوں کرائی اب آپ پرغداری کا پرچہ ہو گا۔

ڈی جی ایکسائز نے واضح کیا ہے کہ بغیر ایم ٹیگ والی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں سڑک پر نہیں چل سکتی، اس لیے شہری کسی بھی قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے مکمل دستاویزات کے ساتھ قریبی ایم ٹیگ مرکز سے رابطہ کریں۔

ادھر، اسلام آباد ہائیکورٹ نے موٹرسائیکل پر ایم ٹیگ لگانے کے خلاف دائر کیس میں انتظامیہ سے 16 مارچ تک جواب طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے سات دن میں تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے متعلقہ افسر سے معاونت بھی طلب کر لی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘