مشہور ہے کہ نکاح اور طلاق کے بارے میں بات اگر ہنسی مذاق میں بھی کہی جائے تو واقع ہوجاتی ہے۔ اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن کا ایک پرانا کلپ پھر سے وائرل ہو رہا ہے جس میں علما حضرات شادی، نکاح اور طلاق کے حساس موضوع پر بحث کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں علما حضرات کہتے ہیں کہ ڈراموں میں میاں بیوی کی اداکاری کرنے والوں کا نکاح اور طلاق اصل میں ہوجاتی ہے ۔ اس موضوع کو لے کر سوشل میڈیا صارفین نے نئی بحث شروع کر دی ہے کہ جب کردار، نام اور گواہ نقلی ہیں تو شادی اصلی کیسے ہو سکتی ہے؟
ڈراموں میں میاں بیوی کی اداکاری کرنے والوں کا نکاح اور طلاق اصل میں ہوجاتے ہیں۔ نئی بحث شروع ہوگئی! 🫡 pic.twitter.com/G0WIUPCWze
— Salman Durrani (@DurraniViews) March 25, 2024
اداکارہ اشنا شاہ نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں اپنے شوہر سے اس معاملے پر عجیب و غریب گفتگو کروں۔
Time for an awkward conversation with my husband.. https://t.co/28QGksrwIf
— Ushna Shah (@ushnashah) March 26, 2024
اس پر بات کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ جب کردار، نام اور ماں باپ سب نقلی ہیں اور نہ ہی وہ اصل میں کچھ پڑھتے پڑھاتے ہیں، صرف دکھاوا کرتے ہیں اور آخر میں صرف ’قبول ہے‘ کہہ دیتے ہیں تو ایسے نکاح کیسے ہو سکتا ہے؟ اور طلاق والے بھی %80 اصل میں میاں بیوی تو نہیں ہوتے اور جو ہوتے ہیں ان کا طلاق والا سین بھی کم ہی دکھاتے ہیں۔ اور اگر یہ سب سچ ہے تو 76 سال سے اس پر بات کیوں نہیں کی گئی ڈرامے اور فلمیں تو بنتی آ رہی ہیں کسی نے یہ سب کیوں نہیں روکا۔
جب نکلی کریکٹر ہیں، نکلی نام ہیں ان کے ماں باپ نکلی، اور نہ ہی وہ اصل میں کچھ پڑتے پڑھاتے ہیں، صرف دکھاوا کرتے ہیں اور پھر آخر میں صرف قبول ہے کہ دیتے ہیں ، ایسے نکاح کیسے ہوتا ہے؟ اور تلاق والے بھی %80 اصل میں میاں بیوی تو ہوتے نہیں۔ اور جو ہوتے ہیں، ان کا تلاق والا سین بھی…
— SB_Blog (@Bukhari2204) March 26, 2024
ایک صارف نے لکھا کہ یہ بحث صرف اسی بات پے ختم ہو جاتی ہے کہ ہر کام کا دارومدار نیت پر ہوتا ہے۔
یہ بحث صرف اسی بات پے ختم ھو جاتی ھے کہ ہر کام کا درومدار نیت پے ہوتا ہے- https://t.co/imBRsOhkaN
— Dr.Awais Ahmed abbasi (@AwaisAh34621754) March 26, 2024
امجد حسین بخاری لکھتے ہیں کہ یہ 3 سال پرانا کلپ ہے جو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
درانی صاحب یہ کلپ کافی پرانا ہے ، قطب صاحب ایک نیوز کا حصہ ہیں، میرے خیال سے تین سال پرانا کلپ ہے ۔
— Amjad Hussain Bukhari (@AmjadHBokhari) March 25, 2024
ایک ایکس صارف نے کہا کہ ایسا صرف اس وقت ہو سکتا ہے جب وہ کردار نہیں بلکہ اصل میں میاں بیوی ہوں، انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ بہت ڈس انفارمیشن پھیلاتے ہیں۔
اگر وہ حقیقت میں میاں بیوی ہوں تب ۔۔
آپ لوگ بھی بہت ہی ڈس انفارمیشن پھیلاتے ہو ۔
— Noor Us Sabah نور (@noorussabah_) March 26, 2024