مولی کو کن چیزوں کے ساتھ کھانے سے اجتناب کرنا چاہیے؟

جمعرات 16 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مولی کا شمار سب سے زیادہ پسند کی جانے والی سبزیوں میں کیا جاتا ہے جس کا تھوڑی کڑواہٹ لیے منفرد کرنچی سا ذائقہ ضرور ہوتا ہے لیکن سب سے بڑھ کر اس میں صحت بخش غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اسے بعض چیزوں کے ساتھ کھانے سے صحت پر خطرناک اثرات مرتب ہوتے ہیں جو بعض صورتوں میں جان لیوا بھی ثابت ہو سکتے ہیں۔

مولی کو پراٹھے میں بھر کر، سلاد میں اور سالن کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ مولی میں وٹامن اے، بی، سی، پروٹین، کیلشیم اور آئرن موجود ہوتا ہے۔

لیکن مولی میں کچھ ایسے خامرے یا انزائمز بھی موجود ہوتے ہیں جو انسانی صحت کے لیے ضرر رساں ثابت ہوسکتے ہیں۔

اسی لئے آپ مولی کو چند کھانوں اور مشروبات کے ساتھ کھانے سے گریز کریں۔ ان غذائی اشیا کی فہرست درج ذیل ہے۔

1۔دودھ

تصویر:ٹائمز آف انڈیا

مولی کھانے کے بعد دودھ یا دودھ سے بنے مشروبات کا استعمال سینے میں جلن کا باعث بن سکتا ہے اور بعض صورتوں میں جسم میں موجود تیزابی بہاؤ میں بگاڑ کا بھی سبب بنتا ہے۔ یہ دودھ کی گرم تاثیر کی وجہ سے ہے جو لیکٹوز کے ساتھ مل کر تکلیف کا باعث بن سکتا ہے۔

2۔چائے

تصویر:ٹائمز آف انڈیا

مولی کھانےکے بعد دودھ سے بنی چائے کے استعمال سے میٹا بولک صحت پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں اور قبض، تیزابیت اور بد ہضمی کی وجہ بنتے ہیں۔

کیفین میں موجود تیزاب کی موجودگی مولی کے ساتھ مل کر پیٹ کی شدید بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے۔

3۔کھیرا

تصویر:ٹائمز آف انڈیا

وزن کم کرنے والے افراد کا کھیرے اور مولی کو مکس کر کے کھانا ان کے نزدیک ایک بہترین امتزاج ہے لیکن یہ پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔

کھیرے کو مولی کے ساتھ ملا کر کھانے کی وجہ سے کھیرے میں موجود ایسکور بیٹ جو وٹامن سی کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے بد ہضمی کی کیفیت سے دوچار کرسکتا ہے۔

4۔کینو

تصویر:ٹائمز آف انڈیا

کینو اور مولی کا امتزاج بعض صورتوں میں جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ ان دونوں کو ملا کر کھانا پیٹ میں فوری درد، بد ہضمی اور صحت کے بہت سے دیگر مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔

اگر آپ کا بلڈ پریشر کم رہتا ہے تب بھی مولی کے استعمال سے پرہیز کرنا بہتر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp