پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ، امریکا نے خبردار کردیا

بدھ 27 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ کاروبار کرنے والوں کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر پریس بریفنگ دے رہے تھے جب ان سے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق سوال پوچھا گیا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہاکہ کسی ممکنہ کارروائی کے حوالے سے تبصرہ نہیں کروں گا، تاہم ہر ایک کو یہی مشورہ ہے کہ ایران کے ساتھ کاروبار کی صورت میں پابندیوں کا خطرہ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے پریس بریفنگ کے دوران پاکستان میں چینی انجینیئرز پر ہونے والے حملے کی مذمت کی۔

ترجمان نے کہاکہ پاکستانی عوام دہشتگردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں 23 فروری کو نگراں کابینہ کی توانائی کمیٹی نے 81 کلو میٹر پائپ لائن بچھانے کی منظوری دی تھی۔

اگر پاکستان معاہدے کے مطابق پائپ لائن بچھانے کا کام مکمل نہیں کرتا تو بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

استثنیٰ کسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ صدر و وزیراعظم کے عہدوں کا احترام ہے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ