ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس، آئی ٹی میں پاکستان سے تعاون کی منظوری

بدھ 27 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت جدہ میں سعودی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف ممالک سے معاملات پر بریفنگ کے بعد دیگر مفاہمتی یاد داشتوں کی منظوری دی گئی۔  پاکستان کے ساتھ آئی ٹی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی بھی منظوری دی گئی۔

کابینہ اجلاس میں سعودی عرب کی منسٹری آف کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کی وزارت انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے درمیان کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں تعاون کے لیے ایک مفاہمت کی یادداشت کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں سعودی وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا پاکستان کی وزارت انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے ساتھ تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشتوں کی منظوری دینا دونوں ملکوں کے لیے خوش آئندہ عمل قرار دیا گیا۔

واضح رہے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مختلف ممالک سے مفاہمتی یادداشتوں کی منظوری کے علاوہ غزہ کی موجودہ صورتحال بھی زیر بحث رہی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی گفتگو کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp