کرکٹ: ویمن ٹی 20 ایشیا کپ کا شیڈول جاری کردیا گیا

بدھ 27 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشین کرکٹ کونسل نے خواتین کے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کا اعلان کر دیا ہے، جو 19 جولائی سے 28 جولائی 2024 تک سری لنکا میں شیڈول ہے۔

ایشیائی کرکٹ کونسل کے مطابق خواتین کے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2024 میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، ٹورنامنٹ میں بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، ملائیشیا، نیپال، تھائی لینڈ اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔

یونٹ 19 جولائی سے 28 جولائی 2024 تک سری لنکا میں شیڈول ہے، قومی ویمن ٹیم اپنا پہلا میچ 19 جولائی کو نیپال کے خلاف کھیلے گی، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان 21 جولائی کو مقابلہ ہوگا۔

پاکستان ویمن ٹیم گروپ کا تیسرا میچ 23 جولائی کو متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گی، ایونٹ کے دونوں سیمی فائنل 26 جولائی کو جبکہ فائنل 28 جولائی کو ہوگا۔

اہم بات یہ ہے کہ اس میگا ایونٹ میں میں ریفریز اور ایمپائرز کی ذمہ داریاں بھی خواتین ہی سنبھالیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp